ایل جی نے قابل استطاعت سمارٹ فون اسٹائلس 2 متعارف کرادیا

13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ درمیانہ درجے کے اعلیٰ معیارکا سمارٹ فون

کراچی، 01مارچ 2016۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے درمیانے درجے کا جدید ترین اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلش 2 (LG Stylus 2) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی اسٹائلش ٹو دراصل G4اسٹائلس کا جدید ورژن ہے۔ یہ کم قیمت کا حامل 5.7 انچ کا ہینڈ سیٹ ہے جس کے بہت سے اعلیٰ معیار کے فیچرز ایل جی کے بنیادی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ اس کے ہمراہ پرانے ربر کی نوک والے پین کے مقابلے میں نینو کوٹڈ کا ایک پین بھی شامل ہے۔

ایل جی اسٹائلس 2 میں پین پاپ (Pen Pop) جیسے فیچرز خصوصی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں پین رکھنے کی جگہ بھی شامل ہے جس کی بدولت بیٹری ختم ہونے کے باوجود اسٹائلس 2 میں اچانک آنے والا میسج دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلیگرافی پین فونٹ (Calligraphy Pen font)بھی موجود ہے جس کے ذریعے کوئی بھی اسی طرح خوبصورتی کے ساتھ لکھ سکتا ہے جس طرح فاونٹین پین سے لکھا جاتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ صرف 7.4 ملی میٹر پتلا اور محض 145 گرام وزنی ہے اور قابل ذکر طور پر یہ پرانے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں پتلا نظر آتا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ منفرد انداز کا ڈیزائن فراہم کرتا ہے جس کے فرنٹ پر خصوصی فلیٹ ڈسپلے (Protruded Flat Display) ہے جبکہ پشت پر ہیئر لائن کا پیٹرن ہے اور اس کے تمام کونے دھاتی فریمز پر مبنی ہیں۔ ایل جی اسٹائلس 2 میں 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بھاری بیٹری اور ایس ڈی کارڈ لگانے کی گنجائش ہے جس کے باعث 5.7 انچ کی بڑی اسکرین پر مختلف اقسام کے ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اس کا پروسیسر 1.2 گیگا ہرٹز کواڈکور کا حامل ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سی ای او اور پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، درمیانے درجے کا اعلیٰ معیار کا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلس 2 بڑی اسکرین اور نوٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس عوام کے لئے ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے جہاں ترقی اور جدت کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

ایل جی سٹائلس کی خصوصیات

5.7انچ ایچ ڈی ٹاچ سکرین، 1.2 گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرا، 1.5جی بی ، ایل بی ڈی ڈی آر 3 ریم، 16 جی بی روم ، 3000ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری، انڈرائیڈ 6.0مارشمالو آپریٹنگ سسٹم، ایل ٹی ای /ایچ ایس پی اے /جی ایس ایم نیٹ ورک، وائی فائی 802.11 بی جی این، بلوتوتھ 4.1، یو ایس بی 2.0 اور ٹائی ٹین، سفید اور بروون کلر میں دستیاب ہے۔

Comments are closed.