یوٹیوب وڈیوز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن حاصل کریں
وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا ہم سب کا پسندیدہ کام ہے۔ آن لائن جب بھی کوئی وڈیو پسند آجائے تو ہم اسے دوستوں کو بھیجنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ وڈیوز ڈاؤن لوڈنگ کے لیے آپ نے کئی ویب سائٹس اور پروگرام استعمال کیے ہوں گے۔ ان سبھی میں آپ نے دیکھا ہو گا کہ جو وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنی ہو اس کا زیادہ تر لنک کاپی کر کے لے جانا پڑتا ہے۔ لیکن آئیے آپ کو ایسی سہولت کے بارے میں بتاتے ہیں جسے استعمال کرتے ہوئے آپ کہیں جانے کی یا کسی دوسرے پروگرام کو کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یوٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈر
اس کی انسٹالیشن کے بعد براؤزر میں ہر وڈیو کے نیچے ہی Download کرنے کا بٹن موجود ہو گا۔ یہی نہیں وڈیوز کو کنورٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہو گی یعنی اگر وڈیو میں موجود گانا صرف آڈیو فارمیٹ میں چاہیے تو چند سیکنڈز میں وڈیو آڈیو میں کنورٹ کر کے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
ہم جس پروگرام کا ذکر کر رہے ہیں دراصل یہ ویب براؤزرز کے لیے دستیاب ’’یوٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈر‘‘ (YouTube Video Downloader) ایکسٹینشن ہے جسے آپ گوگل کروم، اوپرا یا فائر فوکس میں انسٹال کر سکتے ہیں۔
البتہ اس کی انسٹالیشن ذرا مختلف ہے اس کے لیے سب سے پہلے تو درج ذیل ربط کھول کر اسے اپنے براؤزر کے اعتبار سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:
یہ بھی پڑھیے: ایک ساتھ 15 ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں
ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے اَن زپ کریں۔ اسے انسٹال کرنے کے لیے براؤزرز میں پہلے سے انسٹال ایکسٹینشنز کا صفحہ کھولنے کے بعد اَن زپ کردہ فولڈر کو ڈریگ کرتے ہوئے صفحے پر چھوڑ دیں۔ یہ ایکسٹینشن بھی انسٹال ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: بغیر کسی سافٹ ویئر کے فون میں وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں
اب آپ یوٹیوب پر جب بھی کوئی وڈیو دیکھ رہے ہوں گے تو نیچے Download کا بٹن بھی موجود ہو گا۔ ہر معیار کی وڈیو کے ساتھ اس کا سائز بھی موجود ہو گا تاکہ آپ باآسانی جس معیار اور سائز کی چاہیں وڈیو براہِ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
Comments are closed.