یوٹیوب کے آٹھ سال مکمل
آج کے روز یوٹیوب کو شروع ہوئے، آٹھ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر گوگل کی جانب سے یوٹیوب کے بارے میں چند دلچسپ حقائق منظرعام پر لائے گئے ہیں۔ گوگل کے مطابق ہر منٹ میں یوٹیوب پر جتنی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں ان کی مجموعی طوالت 100 گھنٹوں ہوتی ہے۔ اس حساب سے یوٹیوب پر ہر گھنٹے میں مجموعی طور پر 6000 گھنٹے اور ہر دن میں 144000 گھنٹے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ گوگل نے مزید بتایا کہ ہر ماہ ایک ارب سے زائد لوگ یوٹیوب وزٹ کرتے ہیں۔
تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں
یوٹیوب جسے مئی 2005ء میں لانچ کیا گیا تھا، کو گوگل نے اکتوبر 2006ء میں تقریباً 1.65 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔
Comments are closed.