شومی کی بھارت میں نئی فیکٹری
چینی ٹیکنالوجی کمپنی شومی Xiaomi نے بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع اپنی نئی فیکٹری کا افتتاح کیا ہے جسے ہائی پیڈ ٹیکنالوجی Hipad Technology نامی کمپنی کے تعاون سے بنایا گیا ہے، یہ شومی کی بھارت میں تیسری فیکٹری ہے۔
یہ فیکٹری پاور بینک بنانے کے لیے مخصوص ہے، کمپنی کے مطابق اس فیکٹری میں ایک منٹ میں 7 پاور بینک تیار کیے جاسکتے ہیں۔
بھارتی مارکیٹ کے لیے شومی نے دو پاور بینک بھی ریلیز کیے ہیں جو اس فیکٹری میں ہی تیار کیے گئے ہیں جو 10000mAh Mi Power Bank 2i اور 20000mAh Mi Power Bank 2i ہیں، پہلے پاور بینک کی قیمت 12 جبکہ دوسرے پاور بینک کی قیمت 23 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔
یہ پاور بینک کمپنی کے سٹورز Mi Home اور ویب سائٹ Mi.com پر آج سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Comments are closed.