فیس بک مسنیجر میں لکھیں ریاضی کے فارمولے

فیس بک مسینجر میں کئی فیچر ایسے ہیں جن سے ہم میں سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسا ہی ایک فیچر ریاضی کے فارمولے لکھنے کا ہے۔ فیس بک مسینجر کا یہ فیچر نیا نہیں ہے۔ لیکن بیشتر لوگوں کو یہ معلوم نہیں۔

فیس بک مسینجر LaTexمیں لکھی مساوات کو ریاضی کی درست مساوات میں بدل دیتا ہے۔ LaTex بنیادی طور پر ایک ڈاکیومنٹ پریپریشن سسٹم ہے۔ یونی ورسٹی لیول کے بیشتر طلباء کو اس کے بارے میں علم ہوتا ہے۔ مقالے اور سائنسی مضامین عموماً LaTexمیں ہی تیار کیے جاتے ہیں جنہیں بعد میں باآسانی PDF یا کسی دوسرے فارمیٹ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک مسنیجر میں LaTexفارمیٹ میں کوئی فارمولا لکھ کر اینٹر کیا جائے تو مسنیجر اسے خود ہی ریاضی کے فارمولے میں بدل لیتا ہے۔ مثال کے طور پر فیثاغورث کی معروف مساوات کو LaTex میں کچھ ایسے لکھا جاتا ہے:

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

\(x^2 + y^2 = z^2\)

آپ جیسے ہی یہ مسنیجر میں ٹائپ کرکے اینٹر کریں گے، مسینجر اسے کچھ اس طرح سے تبدیل کردے گا۔

فیس بک مسنیجر کا یہ فیچر اسکول کالج کے طلباء کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

 

Comments are closed.