فائل کھولنے کی کوشش کروں تو ایرر آتا ہے کہ فائل موجود ہی نہیں

سوال: مجھے میرے دوست نے ایک پروگرام کی زِپ فائل بھیجی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس فائل کو جب میں ڈاؤن لوڈ کرکے چلانے کی کوشش کرتا ہوں تو ایرر آتا ہے کہ یہ فائل موجود ہی نہیں۔ حالانکہ یہ فائل ایک بالکل ٹھیک ٹھاک پروگرام کی ہے۔

مائیکروسافٹ ونڈوز انٹرنیٹ یا نیٹ ورک سے ڈاؤن لوڈ / کاپی کی گئی ایسی فائلیں جنہیں ایگزی کیوٹ کیا جاسکتا ہے، کو بلاک کردیتا ہے۔ ایسا مائیکروسافٹ ونڈوز کی سکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ کیونکہ وائرس /ٹروجن / مال ویئر انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کے راستے ہی گھس کر ونڈوز کا خانہ خراب کردیتے ہیں۔ آپ نے بھی چونکہ فائل انٹرنیٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کی ہے، اس لئے ونڈوز نے اسے بلاک کررکھا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس مسئلے سے نمٹنا زیادہ مشکل نہیں۔ آپ اس فائل جو کہ آپ نے ڈاؤن لوڈ کی ہے پر ماؤس سے رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز منتخب کریں۔ کھلنے والی ونڈو میں نیچے کی جانب Unblockکا بٹن تلاش کریں۔ اس پر کلک کریں اور آپ کا مسئلہ حل!

Unblock Files

 

Comments are closed.