ونڈوز10 کی مفت اپ گریڈز بالآخر بند
مائیکروسافٹ نے جولائی 2016ء میں ونڈوز 10 کے لیے مفت اپگریڈز بند کردیے تھے البتہ ایک استثنیٰ ضرور تھا: اگر آپ accessibility features استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے یہ پیشکش اب بھی موجود ہے۔ لیکن اب یہ بھی بند ہونے جا رہی ہے۔
مائیکروسافٹ نے بہت خاموشی کے ساتھ اپنی سائٹ اپڈیٹ کی ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ جن افراد کو مددگار ٹیکنالوجی کی ضرورت ہوتی ہے ان کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2017ء کو ختم ہو جائے گی۔
گو کہ اس کا اثر مائیکروسافٹ پر بہت کم پڑے گا اور یہ کوئی ڈرامائی اثرات مرتب نہیں کرے گی کیونکہ ہو سکتا ہے آپ پہلے ہی قدم پر اپگریڈ ہوگئے ہوں اور اگر نہیں ہوئے تو اب ایسا کرنے کے لیے آپ کو ونڈوز 10 خریدنا پڑے گی۔
لیکن یہ ایک اہم سنگ میل ہے، اس نے مائیکروسافٹ کی جانب سے اپنے ونڈوز صارفین کو یکجا کرنے کی باضابطہ کوشش کو تکمیل تک پہنچایا ہے۔ کیا مفت اپگریڈ کی پیشکش سے کچھ فائدہ ہوا؟ کہنا مشکل ہے۔ ونڈوز10 پر اپگریڈ ہونا اس وقت عام تھا جب مفت اپگریڈز عام تھے، لیکن اب اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ونڈوز 10 کے استعمال کی شرح نومبر 2015ء میں کل پی سی مارکیٹ کا 9 فیصد تھی جو اکتوبر 2017ء میں 29.3 فیصد تک پہنچی ہے۔ ونڈوز 7 آج بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے جو 46.6 فیصد مارکیٹ پر چھایا ہوا ہے، گو کہ اس عرصے میں اس کی شرح میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔
آخر ونڈوز 10 کو ہاتھوں ہاتھ نہ لیے جانے کی وجہ کیا ہے؟ یا تو اداروں کو compatibility کا مسئلہ درپیش ہے یا گھریلو صارفین پرانی ونڈوز سے مانوس ہونے کی وجہ سے اپگریڈ ہونے کو ضرورت نہیں سمجھتے۔
Comments are closed.