وائی ٹرائب نے نئے LTE پیکیجز کا اعلان کر دیا

بدلتے ہوئے رجحانات کے ساتھ اب وائی ٹرائب (Wi-Tribe) نے بھی اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ وائی ٹرائب پر اب ایل ٹی ای ایڈوانسڈ پیکیجز دستیاب ہیں۔

4.5G پر چلنے والے یہ پیکیجز 50 جی بی ماہانہ بینڈوڈتھ سے لے کر 1 ٹی بی کی بینڈوڈتھ تک میں دستیاب ہیں۔

witribe-new-packages
وائی ٹرائب انٹرنیٹ پیکیجز

گزشتہ کئی ماہ سے وائی ٹرائی ایل ٹی ای نیٹ ورک پر تجرباتی کر رہی تھی۔ ابتدائی تجربوں میں وائی ٹرائب کو 200 Mbps کی رفتار بھی حاصل ہوئی تھی اور اب آخر کار وائی ٹرائب نے اپنی یہ جدید سروسز پاکستان میں متعارف کرا دی ہیں۔

وائی ٹرائب ایل ٹی ای کے پری پیڈ، پوسٹ پیڈ، ایلیٹ اور انٹرپرائز پیکیجز معارف کرائے گئے ہیں۔ جبکہ ان پیکیجز کو پوسٹ پیڈ اسٹارٹر، پری پیڈ، پوسٹ انفینیٹ وغیرہ جیسے پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Wi-Tribe Postpaid Starter Package

پوسٹ پیڈ اسٹارٹر پیکیج میں پچاس جی بی، ستر جی بی اور اس کے علاوہ نوے جی بی کا ماہانہ والیم دیا گیا ہے۔

Available Volume Price
50 GB 1,499 PKR
70 GB 1,749 PKR
90 GB 1,999 PKR

Wi-Tribe Postpaid INFINET Package

وائی ٹرائب نے پوسٹ پیڈ انفینیٹ پیکیج بھی دیا ہے تاکہ وہ صارفین جن کو زیادہ بینڈوڈتھ کی ضرورت ہو اُن کو کمی نہ رہے۔ اس میں ماہانہ والیم 120 جی بی سے شروع ہو کر 500 جی تک دستیاب ہے۔

Available Volume Price
120 GB 2,249 PKR
150 GB 2,499 PKR
250  GB 2,849 PKR
500 GB 3,599 PKR
تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Wi-Tribe Elite Package

وائی ٹرائب کا ایلیٹ پیکیج اُن لوگوں کے لیے ہے جن کا انٹرنیٹ کا استعمال بہت ہی زیادہ ہے۔ اس پیکیج میں صارفین کو 1 ٹی بی کی ماہانہ بینڈوڈتھ 5,099 پاکستانی روپوں کے عوض دستیاب ہو گی۔

Wi-Tribe Prepaid Packages

اوپر ذکر کیے گئے تمام پیکیجز پوسٹ پیڈ ہیں۔ ان کے علاوہ وائی ٹرائب نے پری پیڈ پیکیجز بھی اپنے صارفین کی سہولت کے لیے متعارف کرائے ہیں۔

پوسٹ پیڈ میں جب صارفین اپنی مخصوص کردہ بینڈوڈتھ کو عبور کریں گے تو اضافی انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ان کو اس کا الگ بل بھی ادا کرنا پڑے گا۔ اگر آپ اس صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو پری پیڈ پیکیج کا انتخاب کرنا چاہیے۔ پری پیڈ میں آپ صرف اپنی مخصوص بینڈوڈتھ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

Available Volume Price
50 GB 2,299 PKR
90 GB 2,799 PKR

Wi-Tribe Activation Charges

وائی ٹرائب کی پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ دونوں کنکشنز کے لیے ایکٹیویشن فیس 9,999 پاکستانی روپے ہے جو کہ صرف پہلے مہینے ادا کی جاتی ہے۔ لیکن فی الحال محدود محدت تک وائی ٹرائب کی خاص آفر جاری ہے جس کے تحت صارفین کو پوسٹ پیڈ پیکیجز کے لیے 4,999 پاکستانی روپے جبکہ پری پیڈ پیکیجز کے لیے 6,999 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس خاص آفر کے تحت صارفین کو پہلے مہینے یہ ایڈوانسڈ ایل ٹی ای سروس مفت بھی فراہم کی جائے گی۔

نیا وائی ٹرائب کنکشن کیسے حاصل کریں؟

اس کے لیے درج ذیل ربط پر موجود وائب ٹرائب کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور اپنے پسند کے پیکیج کے نیچے موجود ’’آرڈر ناؤ‘‘ کے بٹن پر کلک کریں۔

یہاں کلک کریں

witribe-online-order

Comments are closed.