فیس بک کی طرح اب وٹس ایپ پر بھی ہوں گے رنگدار اسٹیٹس
یقیناً آپ نے فیس بک پر اسٹیٹس لکھتے ہوئے اس کا بیک گراؤنڈ رنگ بدل کر اسے دلکش بنایا ہو گا۔ اگر یہ آپ کا پسندیدہ فیچر ہے تو تیار ہو جائیں کیونکہ یہ آپ کو وٹس ایپ میں بھی ملنے کو ہے۔
حال ہی میں اینڈروئیڈ کے بی ٹا ﴾Beta) ورژن میں اس فیچر کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وٹس ایپ میں اسٹوری کی بجائے اسٹیٹس کا فیچر زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اس ویو کاؤنٹر جس میں صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے اور کن کن دوستوں نے ان کا اسٹیٹس دیکھا ہے۔
لیکن اس اسٹیٹس میں بس ایک مسئلہ تھا کہ تصویر اور وڈیو تو اس میں خوبصورتی سے دکھائی جا سکتی ہے لیکن اگر آپ کچھ ٹیکسٹ لکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے بھی تصویر اپ لوڈ کرنا پڑتی تھی۔
لیکن اب ایسا نہیں ہو گا، وٹس ایپ میں جلد یہ فیچر آفیشیلی ریلیز کیا جائے گا جس کی بدولت آپ اسٹیٹس میں کچھ بھی لکھ کر اس کا بیک گراؤنڈ رنگ اپنی پسند سے منتخب کر سکیں گے۔
Comments are closed.