واٹس ایپ بزنس استعمال کرنے کے دینے پڑیں گے پیسے

فیس بک اب واٹس ایپ بزنس سے پیسہ کمانے کی تیاری میں ہے۔ واٹس ایپ کو اس وقت ہر روز 100 کروڑ لوگ استعمال کرتے ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل نے منگل کو ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس حوالے سے کچھ معلومات دی گئی ہیں۔اس سے پہلے خبر رساں ادارے رائٹرز نے مارچ میں خبر دی تھی کہ واٹس ایپ گاہک بنانے کے بدلے میں کمپنیوں سے پیسہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

واٹس ایپ کی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ اب کچھ نئے فیچرز کی ٹیسٹنگ کرے گی جس سے لوگوں کو اس وقت کمپنیوں سے بات چیت کرنے میں آسانی ہوگی جب وہ بھی واٹس ایپ پر آ جائیں گی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

بلاگ پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہم چھوٹی کمپنیوں کو مفت واٹس اپ بزنس ایپ دے کر نئے ٹولز تیار اور ان کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ بڑی کمپنیوں جیسے ایر لائنز، ای کامرس سائٹس اور بینکوں کے لئے تیار ہوسکے۔ اس پلیٹ فارم سے کمپنیوں کو اپنے گاہکوں سے رابطے کا ایک نیا ذریعہ میسر آجائے گا۔

واٹس ایپ نے ایک تجرباتی پروگرام بھی شروع کیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ میں کسی کاروباری ادارے کے نمبر کے آگے ایک خاص آئی کن نظر آئے گا جس سے پتا چلے گا کہ واٹس ایپ نے مذکورہ بزنس سروس کو ویری فائی کردیا ہے۔

2014ء میں ایک خطیر رقم کے عوض فیس بک نے واٹس ایپ کو خریدا تھا لیکن اب تک اب تک فیس بک نے واٹس ایپ میں کوئی بنیادی تبدیلی کی ہے نہ اس کے ذریعے پیسے کمائے ہیں۔

Comments are closed.