اب وٹس ایپ کا ڈیٹا چوری کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہو گا
وٹس ایپ اس وقت دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ہے۔ روایتی کالنگ کےعلاوہ وڈیو کالنگ کی سہولت دستیاب ہونے کے بعد اب اس کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دوسری ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں رہی۔ وٹس ایپ اس قدر زیادہ استعمال ہو رہی ہے کہ اب سبھی اپنی پرائیویسی کے لیے متفکر رہتے ہیں، کوئی نہیں چاہتا کہ ان کا وٹس ایپ ڈیٹا کسی دوسرے کے ہاتھ لگے۔ یہی وجہ ہے کہ وٹس ایپ میں اینڈ ٹو اینڈ اِنکرپشن بھی فراہم کر دی گئی تاکہ صارفین کی بات چیت محفوظ رہے اور ہیکرز و حکومتی ادارے اس تک نہ پہنچ سکیں۔
لیکن ان تمام اقدامات کے باوجود وٹس ایپ کو باآسانی ہیک کیا جا سکتا تھا۔ وہ اس طرح کہ جب ایک نئے فون پر وٹس ایپ انسٹال کی جاتی ہے تو اس پر اپنے موبائل فون نمبر کی تصدیق کرنے کے لیے ضروری نہیں ہوتا کہ فون میں وہی سِم موجود ہو، بلکہ آپ اپنے کسی دوسرے نمبر پر بھی تصدیقی کوڈ وصول کر کے اپنے نمبر سے وٹس ایپ کسی دوسرے فون پر استعمال کر سکتے ہیں۔یہی وہ اہم چیز ہے جس سے کوئی بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے فون پر وٹس ایپ انسٹال کر تصدیقی کوڈ کسی طرح آپ کے فون پر وصول کر کے آپ کے نمبر سے وٹس ایپ استعمال کر سکتا ہے۔
لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ وٹس ایپ میں’’ٹو اسٹیپ ویری فکیشن‘‘ فراہم کر دی گئی ہے۔ اس فیچر کو کیسے فعال کیا جا سکتا ہے یہ جاننے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی
ایسی مزید بہترین تحاریر پڑھنے کے لیے کمپیوٹنگ کے سالانہ خریدار بنیں اور سابقہ 45 سے زائد شمارے بھی مفت ڈاؤن لوڈ کریں
Comments are closed.