64 بٹ کمپیوٹرز میں ایک اور پروگرام فائلز کا فولڈر کیوں؟

سوال:

میرے کمپیوٹر پہلے سے نصب شدہ ونڈوز 7 کے ساتھ آیا تھا۔ اس میں پروگرام فائلز کے دو فولڈر ہیں، ایک کا نام Program Files جبکہ دوسرے کا نام Program Files (x86) ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

جواب:

چونکہ جدید کمپیوٹرز میں بڑی گنجائش والی RAM نصب ہوتی ہیں، اس لئے ان میں آپریٹنگ سسٹم بھی 64بٹ انسٹال کرکے بھیجا جاتا ہے تاکہ نصب شدہ ریم کو مکمل اور بہتر طور پر استعمال کیا جاسکے۔ 32بٹ آپریٹنگ سسٹم RAM کی ایک خاص مقدار ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ 64بٹ سسٹم خاص طور پر اس وقت قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، جب آپ سسٹم پر کئی پروگرامز ایک ساتھ چلا رہے ہوں اور ان سب پروگرامز میں تیزی سے کام کررہے ہوں۔ ایسی صورت حال میں 32بٹ آپریٹنگ سسٹمز ہینگ ہوسکتا ہے لیکن 64بٹ ورژن بغیر کسی پریشان کے کام کرتا رہے گا۔
جب آپ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے کسی بھی ورژن کا 64 بٹ ایڈیشن انسٹال کرتے ہیں، Program Files اور Program Files(x86) نامی  فولڈرز لازماً وجود میں آجاتے ہیں۔ یہ دونوں فولڈر بہت ضروری ہیں۔ x86 والے فولڈر کے ذریعے مائیکروسافٹ 64 بٹ آپریٹنگ سسٹمز کو 32 بٹ سافٹ ویئر چلانے کے قابل بناتا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو 64بٹ اور 32بٹ آپریٹنگ سسٹم کے لئے الگ الگ سافٹ ویئر بنانے پڑیں گے جو کہ ایک طویل، مشکل اور مہنگا سودا ہوگا۔ صرف 32 بٹ ڈیوائس ڈرائیوز 64بٹ آپریٹنگ سسٹم پر نہیں چلائے جاسکتے۔
اگر آپ نے کوئی سافٹ ویئر انسٹال کیا ہے جو چند سال پرانا ہے، تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ وہ 32 بٹ ہوگا ۔ لہٰذا ایسے سافٹ ویئر کی پروگرام فائلز x86 والے فولڈر میں آپ کو ملیں گی۔

4 تبصرے
  1. IKRAM AD says

    wasa install konsa kerna chahiya pleas mujha ya bata dain ma jo bhi game download ker k insrall kerta hon wo chalti hi nahi pata nahi kya masla ha or ma na window 7 32 bit install ki v ha

  2. IKRAM AD says

    pleas sir mujha mara masla bata dain

  3. Adnan Ahmad Ali says

    Very good info sir lekin jab ma old ya xp k software install karta ho ya ap 32 bit software keh sakte hain 1st to wo run hi nahe hote ya phir install hone k baad wo launch nahe hote asa kiu hai?

    Kia aap is topic ko clear kar den ge?

  4. Adnan Ahmad Ali says

    Very good info sir lekin jab ma old ya xp k software install karta ho ya ap 32 bit software keh sakte hain 1st to wo run hi nahe hote ya phir install hone k baad wo launch nahe hote asa kiu hai?

    Kia aap is topic ko clear kar den ge?

Comments are closed.