کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں
گو فنڈ می
اگر آپ صرف انٹرنیٹ سے پیسے جمع کرنا چاہتے ہیں، حتیٰ کہ اپنے ذاتی استعمال کے لیے تو ’’گو فنڈ می‘‘ آپ کے فنڈ حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین انتخاب ہونا چاہیے۔ یہاں پر آپ اپنی ذاتی مہم و مقاصد کے لیے امداد حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے اغراض کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔ ذاتی سفری اخراجات سے لے کر پالتو جانور کے علاج تک کے لیے۔ یہ ویب سائٹ عطیات و امداد حاصل کرنے کے لیے موزوں ہے۔
گو فنڈ می کے پاکستانی منصوبوں میں ہالا سندھ میں بچیوں کا ایک اسکول (P.O.S.H) کی امداد کا منصوبہ شامل ہے جس کے لیے دو ہزار ڈالر کے ہدف سے بھی زائد رقم اکٹھی کی جا چکی ہے۔ اس طرح دیگر انفرادی بچوں کی تعلیم کے لیے اور جانووں کو بچانے کے فلاحی منصوبے شامل ہیں۔
٭… اہم خصوصیات
سوشل میڈیا سمیت انٹرنیٹ کی تمام ممکنہ جگہوں تک پیغام پہنچانے اور منصوبے کے لیے زیادہ سے زیادہ کامیابی سمیٹنے کے لیے یہ ایک اہم ویجٹ ہے۔
٭… فیس
گو فنڈ میں حاصل کردہ امداد کا 5 فی صد حاصل کرتا ہے۔ آپ ترجیحات کی بنیاد پر ادائیگی کے عمل کے لیے پے پال یا wepay کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں 2.9 سے لے کر 3.9 فی صد سے زائد تک فیس وصول کرتے ہیں۔
رازو
اہم مقاصد کے لیے 97 ملین ڈالر کی رقم جمع کرنے کا دعویٰ کرنے والی Razoo دوسری قوی ہیکل کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ ہے، جہاں آپ اپنے فنڈ کے لیے مدد تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ منافع بخش منصوبوں سے کہیں زیادہ مقاصد پر توجہ مرکوز کرتی ہے تاہم نان پرافٹ فنڈ پروجیکٹ کے لیے ان کا ایک پورا شعبہ ہے۔
Razoo فنڈز اکٹھا کرنے والوں کو چار بڑی درجہ بندیوں میں تقسیم کرتا ہے۔ نان پرافٹ، انفرادی، کارپوریشن اور فاؤنڈیشن … ہر درجہ بندی کے اپنے مخصوص فوائد ہیں۔
Razoo کے پاکستانی منصوبوں میں "Energy poor” نامی دیہی علاقوں میں شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹ، برقی سوئچ پہنچانے کا منصوبہ اور دیگر فلاحی منصوبے شامل ہیں۔
٭… نمایاں خصوصیات
Razoo کے بارے میں خاص بات اس کے ٹیکنالوجی کے فوائد ہیں جو آپ کے پروجیکٹ کے بارے میں خبر پھیلانے میں مؤثر طریقے سے مدد فراہم کرتا ہے۔ اب تک کے ناقابلِ یقین حد تک کامیاب ویجیٹ Old school جسے آپ فیس بک ویجیٹ کے ساتھ بلاگ کے کسی بھی حصے میں کوئی بھی امدادی سیکشن بنانے کے قابل ہوتے ہیں۔ Razoo کی آئی فون ایپلی کیشن بھی ہے جو آپ کے پروجیکٹ کے لیے معاونین کو شامل کرنے اور پروجیکٹ کو چلانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
٭…فیس
Razoo بہت کم شرح وصول کرتا ہے، آپ کے کل فنڈ کا 2.9 فی صد۔ یاد رہے یہ بہت کم شرح ہے کیوں کہ دیگر تمام کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس کریڈٹ کارڈ کی فیس کے علاوہ 4 فی صد سے زائد شرح وصول کرتی ہیں۔
Comments are closed.