کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں
راکٹ ہب
آپ کے منصوبے کے آغاز کے لیے راکٹ ہب یقینا ایک مشہور اسٹیشن ہے۔ اس ویب سائٹ پر درخواست دائر کرنے کا عمل تین حصوں پر مشتمل ایک سادہ سا طریقہ کار ہے۔ بعد میں منصوبے کی مہم کے دوران منصوبے کے تازہ ترین پیش رفت اور ترقی کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ صرف کراؤڈ فنڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ Fuelpad کی خصوصیت استعمال کر سکتے ہیں لیکن راکٹ ہب کا خاصہ اس کا Launch Pad ہے۔
راکٹ ہب کے پاکستانی منصوبوں میں خود ساختہ موبائل فون فلم اور رکشے سے چلنے والے پروجیکٹ کا منصوبہ ’’میرا کراچی موبائل سنیما‘‘ اب تک کامیابی سے تقریباً چار ہزار ڈالر اکٹھا کر چکا ہے۔
دیگر منصوبوں میں کراچی کی Curious clan نامی ایک مہم جو کمیونٹی کے قیام کا منصوبہ ہے جس میں مہم جوئی کے شائقین اپنی مہمات کو کہانیوں، تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے شیئر کر سکیں گے۔
٭… اہم خصوصیات
Launch Pad اپنے راکٹ ہب ممبران کو بڑے برانڈز، کمپنیز اور مارکیٹ کے افراد کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش کرتا ہے جس سے مزید ممکنہ مواقع تلاش کرنے میں اور ان کے منصوبے میں عوامی دلچسپی میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انعامات کے دائرے میں اونچی منڈیوں میں تصاویری نمائش کے مواقع سے لے کر چار ہفتوں کی وسیع ابلاغ مہمات شامل ہیں۔ یہ فنکاروں، فوٹو گرافرز اور موسیقار جو تشہیر اور نادر مواقع تلاش کرتے ہیں کے لیے ایک عظیم منصوبہ ہے۔
٭…فیس
راکٹ ہب کامیاب پروجیکٹ کے لیے فنڈ کے 4 فی صد وصول کرتا ہے جبکہ8 فی صد ایسے پروجیکٹ سے جو لاگت کے تعین تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ چار فی صد کریڈٹ کارڈ فیس کی مد میں لاگو ہوتے ہیں۔
Comments are closed.