کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

کراؤڈ فنڈنگ کے فوائد

کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے فنڈ حاصل کرنے والے منصوبہ ساز و تخلیق کار کو مالیاتی حصول کے علاوہ بھی دیگر فوائد حاصل ہو سکتے ہیں جو درج ذیل ہیں:

٭… پروفائل: ایک پُرکشش منصوبہ پیش کار کی پروفائل بلند کر سکتا ہے اور اس کی شہرت میں بھی اضافہ کر سکتا ہے۔

٭… مارکیٹنگ: منصوبہ ساز ظاہر کر سکتے ہیں کہ ان کے منصوبوں کے لیے مارکیٹ اور حاضرین موجود ہیں۔ یہ حاضرین، مددگار اور دلچسپی لینے والے افراد ناکام مہم کی صورت میں ایک اچھا مارکیٹ فیڈ بیک فراہم کر سکتے ہیں۔

٭… حاضرین کی شمولیت: کراؤڈ فنڈنگ ایک ایسی سہولت تخلیق کر سکتا ہے جہاں منصوبہ ساز اپنے حاضرین سے روابط رکھ سکتے ہیں۔ حاضرین میں تخلیق کاروں کی جانب سے اپ ڈیٹ کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کرتے ہوئے منصوبے میںشامل ہو سکتے ہیں اور منصوبے کے کراؤڈ فنڈنگ کے صحفے پر تبصروں کے اپنا ردّعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

٭… ردّعمل: منصوبے کی تکمیل سے قبل مددگاروں کو beta-test content یا منصوبے کے مخصوص اجزاء تک رسائی فراہم کر کے منصوبہ سازوں کو مزید فنڈنگ کی امید کے علاوہ مارکیٹ کے ردِّعمل کی قبل از آزمائش بھی میسر آ سکتی ہے جس سے مارکیٹ کا رجحان سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

٭… منفرد آئیڈیاز: ایسے منفرد اور اچھے آئیڈیاز جو روایتی سرمایہ کاروں کی درکار شرائط پر پورا نہیں اُترتے ان کے لیے بھی دنیا بھر میں ایسے مددگار اور حامی ضرور ہوتے ہیں جو کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے انھیں سرمایہ فراہم کر سکتے ہیں۔

٭… تبصروں اور فیڈبیک کا استعمال: کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے خاص اور ممکنہ مددگاروں اور گاہکوں کی مدد، تبصروں اور یقین دہانیوں کے شواہد بھی محفوظ کیے جا سکتے ہیں، جسے منصوبے کے فروغ اور تشہیر کے لیے اور یہاں تک کہ اسے منصوبے کی کامیابی کی صورت میں اگلے منصوبے کی کامیابی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ کے نقصانات

کراؤڈ فنڈنگ میں اَن گنت ممکنہ خطرات اور رکاوٹیں بھی ہیں۔

٭… ساکھ کا دھچکا: مہم کے ہدف تک پہنچنے یا لوگوں میں دلچسپی پیدا کرنے میں ناکامی، عوامی ناکامی کا باعث بنتی ہے۔ نیز مالی ہدف تک پہنچ جانا اور کامیابی سے عوام کی مدد جمع کر لینا مگر کسی اور وجہ سے منصوبہ کامیاب نہ ہو سکے تو یہ منصوبہ ساز کی ساکھ پر شدید منفی انداز میں اثر انداز ہو سکتا ہے۔

٭… انٹلکچوئل پراپرٹی کا ظاہر ہونا: کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس پر نئے آئیڈیاز کو دائر کرنے کا ایک چیلنج یہ ہے کہ ان ویب سائٹس کو فراہم کردہ انٹلکچوئل پراپرٹی کی بہت کم یا بالکل بھی حفاظت نہیں ہو سکتی۔ ایک بار آئیڈیا پوسٹ ہو گیا تو اس کی نقل کی جا سکتی ہے جیسا کہ indie GoGo کی بانی Solva Rubin کہتی ہیں ’’ہم سے ہمیشہ یہ پوچھا جاتا رہتا ہے کہ آپ کس طرح میرا آئیڈیا چوری ہونے سے بچائیں گے؟ ہم اس قسم کے معاملے کے بالکل بھی ذمے دار نہیں ہیں۔‘‘

یہی وجہ ہے کہ کئی تفاعلی ڈیجیٹل میڈیا تیار کنندگان اور مواد پیش کار منصوبے کی تیاری سے قبل اس کی تفصیلات سے لوگوں کو ظاہر کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ انٹلکچوئل پراپرٹی سیکیورٹی کے ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس پر آئیڈیاز کی حفاظت ہو سکتی ہے اگر پوسٹ کرنے سے قبل آئیڈیاز کے لیے پیٹنٹ، کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کرا دی جائے۔

٭… سرمایہ کاروں کی تھکان: ایک خطرہ یہ ہوتا ہے کہ سرمایہ دینے والے معاونین کے ایک ہی حلقے یا نیٹ ورک میں بار بار پہنچ جائے تو آخر کار یہ نیٹ ورک کوفت اور تھکان کا شکار ہو کر ضروری مواد کی فراہم سے عاری ہو سکتا ہے۔

٭… خرابی کے سلسلے میں عوامی خوف: یہ بات مددگاروں کے بارے میں ہے کہ اگر جانچ پڑتال کا مناسب ریگولیٹری فریم ورک موجود نہ ہو تو فنڈ کی رقم کے فراڈ کا احتمال بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ وجہ عوامی رابطے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

اسٹاک حصص کی کراؤڈ فنڈنگ کے لیے معاشرتی نفسیات کی ایک تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ دیگر تمام سرمایہ کاری کی طرح لوگ پیسہ لگانے سے قبل یہ سرگرمی نہیں دکھاتے کہ یہ اچھی سرمایہ کاری ہے یا نہیں اور یہ اَمر سرمایہ کاری کے فیصلے کا رُخ اقتصادی منطق کے بجائے جذباتی فیصلے کی طرف پھیر دیتا ہے۔

٭… تقسیمی نظام: کراؤڈ فنڈنگ مجمعے، سرمایہ کار اور دوسرے دلچسپ مشاہدہ کرنے والوں کو الگ الگ کرتا ہے کہ منصوبے میں کون کون ترقی کر رہا ہے یا کون ترقی میں پیچھے ہے۔ ترقی کرنے والے منصوبوں کے لیے یہ ایک اضافی فائدہ ثابت ہو سکتا ہے تاہم اوسط درجے میں ترقی کرنے والے منصوبوں کے لیے یہ ایک چیلنج ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا ممکنہ مایوس سرمایہ کاروں اور معاونین کی بڑی تعداد کے ساتھ روابط کو برقرار رکھنا ضروری اور ممکنہ توجہ بدلنے والا کام ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.