کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

پلیج میوزک

www.pledgemusic.com

موسیقی کی صنعت میں نیا ٹیلنٹ لانے کے لیے یہ کراؤڈ فنڈنگ کی ایک کاوش ہے۔ میوزک آرٹسٹ کا کیریئر ویسے ہی کافی مہنگا ہوتا ہے اور اس کے لیے مالی معاونت اور تشہیر درکار ہوتی ہے۔ پلیج میوزک اس ضمن میں ایک اہم ویب سائٹ ہے۔ موسیقی سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹ عموماً غیر لچکدار اور یوزرانٹرفیس کے ساتھ ساتھ فلسفیانہ قسم کی ہوتی ہے لیکن پلیج میوزک واضح طور پر منفرد ہے۔ اس کا یوزر انٹرفیس ایک ہی وقت میں نہایت دلکش اور سادہ لگتا ہے۔

٭… نمایاں خصوصیات

سب سے کم فنڈ کی لاگت برداشت کرنے والے معاون کو انعام دیا جاتا ہے جو عموماً یہ ہوتا ہے کہ وہ آرٹسٹ کے بنائے گئے میوزک البم کی ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈنگ میں مدد کرتا ہے۔ مزید برآں فنڈ کی جتنی زیادہ رقم کا آپ مطالبہ کریں گے اتنا ہی بڑا انعام حاصل کر سکیں گے۔

٭… فیس

آپ کے اکٹھے کیے گئے فنڈ کا 15 فی صد پلیج میوزک وصول کرتا ہے۔

سیل آ بینڈ

www.sellaband.com

2006ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک SellABand اسی سے زائد میوزک آرٹسس کی ریکارڈنگ میں مدد فراہم کر چکا ہے اور اس ویب سائٹ کے ذریعے میوزک بینڈ کو چار ملین ڈالر سے زائد فنڈز دیے جا چکے ہیں۔ اپنے اوّلین ورژن میں ’’سیل آبینڈ‘‘ آپ کے میوزک کی تخلیق کے لیے سو فی صد آزادی دیتا ہے یعنی آپ کسی بھی لیبل، منیجمنٹ کمپنی یا ناشر کے ساتھ بغیر کسی حدود کے معاہدہ کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

٭…نمایاں خصوصیات

پبلک امیج اور موسیقی کی طرز کے مطابق آپ اپنے صفحے کا پسِ منظر تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ کراؤڈ فنڈنگ کی قابلیت کے ساتھ ’’مائی اسپیس‘‘ کی طرح ہے۔ مزید یہ کہ آرٹسٹ فوٹو اور ویڈیو صفحے کے ساتھ ساتھ بائیو گرافی صفحہ اور اپنے بلاگ کی مانند آزاد ویب پیج بھی تخلیق کر سکتا ہے۔ ایک Sellaband آرٹسٹ کے طور پر تیسری پارٹی کی مدد کے لیے، خصوصی قیمتوں کے بدلے میں آپ کی پیشہ ورانہ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں مثلاً سی ڈی پرنٹنگ اور تشہیر وغیرہ۔

٭… فیس

پلیج میوزک کی طرح Sellaband اپنے کل وقتی کام کرنے والے معاونین کی سپورٹ کرنے کے لیے بجٹ کا پندرہ فی صد حصہ لیتا ہے۔

کراؤڈ فنڈر

www.crowdfunder.com

آپ چاہتے ہیں کہ کوئی پیشہ ور سرمایہ کار آپ کی کمپنی کو سرمایہ فراہم کرے ایسے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ’’کراؤڈ فنڈر‘‘ ویب سائٹ آپ کی مدد کرتی ہے۔ کراؤڈ فنڈر پیشہ ور سرمایہ کاروں اور داؤ پر لگائی جانے والی رقموں کو آپ کے کاروبار کی جانب مائل کرتے ہوئے حصص، قرضہ اور منافع کی بنیاد والی شراکت داری کے ذریعے امریکا کے چھوٹے اور آغاز کرنے والے کاروبار کے لیے سرمایہ جمع کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ویب سائٹ ابھی اپنے Beta mode میں ہے لہٰذا آپ ابھی شراکت داری فروخت نہیں کرسکتے لیکن غالباً آپ اپنی کمپنی کی تفصیلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اور مجمع اپنی پسندیدہ کمپنی کو منتخب کر سکتا ہے تاکہ منتخب کردہ کمپنیاں بعد میں سرمایہ کاری حاصل کر سکیں۔

٭… نمایاں خصوصیات

مزید کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کراؤڈ فنڈر ایک ابتدائی مقابلے کا انتظام کر چکا ہے۔ آپ اپنی کمپنی کی پروفائل تیار کر کے اسے مجمع کی طرف سے منتخب ہونے کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔ جج دس کمپنیوں کو vegastech fund کے براہِ راست ایونٹ میں شرکت کے لیے منتخب کریں گے اور جیتنے والی کمپنی پانچ لاکھ امریکی ڈالر کا فنڈ حاصل کر سکے گی۔

یہ ایک منفرد قسم کی ویب سائٹ ہے اور یہ کراؤڈ فنڈنگ کے اس بنیادی تصور کو ختم کر رہی ہے جس میں مجمع فنڈ دیتا ہے۔ اگرچہ داؤ پر رقم لگانے والے سرمایہ کار یقیناً سود مند ہوتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ کہ یہ کئی زاویوں سے پیشہ ور بھی ہوتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ اپنی کمپنی کی شروعات کے لیے ایسے بڑے سرمایہ کاروں کو مائل کرنے کے لیے پُراعتماد ہیں تو کراؤڈ فنڈر کا پلیٹ فارم آپ ہی کے لیے ہے۔

یہ مضمون کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2013ء میں شائع ہوا

Comments are closed.