جانیے فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے

صارفین کی ذاتی معلومات اور پسند و ناپسند کو استعمال کرنا ہی فیس بک کے کاروبار کو بڑھا رہا ہے۔ اپنے دو ملین سے زائد صارفین کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہوئے اسے متعلقہ اشتہار دکھانا فیس بک کا اولین مقصد بن چکا ہے۔

2014 میں جب فیس بک نے وٹس ایپ کو خریدا تو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ وٹس ایپ کی معلومات کو فیس بک اپنے پاس راز داری سے رکھے گی لیکن اس عہد کا پاس نہ کرتے ہوئے فیس بک نے وٹس ایپ صارفین کے موبائل نمبر کو فیس بک سے جوڑنے کا کام شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کا وٹس ایپ موبائل نمبر فیس بک پر شیئر کیا جائے گا؟ حقیقت جانیے

فیس بک آپ کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے اس کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ فیس بک آپ کی تمام سرگرمیوں سے آگاہ رہتی ہے۔ بلکہ آپ کی اس قدر جاسوسی کی جاتی ہے کہ انٹرنیٹ پر اگر آپ کچھ تلاش کریں تو فیس بک اسی حوالے سے اشتہارات دکھانے شروع کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیس بک کی کمائی کا راز جانیے

نیویارک سٹی سے تعلق رکھنے والے ایک غیر کاروباری اخبار پرو پبلیکا نے عوامی مفاد کی خاطر فیس بک پر تحقیق کرتے ہوئے ایک ایسا پلگ اِن What Facebook Thinks You Like بنایا ہے جو صارفین کو بتا سکتا ہے کہ فیس بک ان کے بارے میں کیا کیا جانتی ہے۔ فیس بک آپ کے کریڈٹ کارڈ سے لے کر، آپ کے گھر کے تمام ممبران اور آپ کی تمام تر دلچسپیوں کے بارے میں باآسانی جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فیس بک کے غیرضروری اشتہارات کو بند کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اخبار کے رپورٹرز نے ایک ایسے الگورتھم پر جو کہ فیس بک جیسی کمپنیاں استعمال کر سکتی ہیں پر پورا سال تحقیق کی جس کی بنیاد پر گوگل کروم کے لیے یہ پلگ اِن بنایا گیا ہے۔ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ فیس بک آپ کے بارے میں کیا کیا معلومات رکھتی ہے۔ آپ اس معلومات کی درستگی کے بارے میں پلگ ان کو بتا کر اس کے کام کو مزید بہتر بنانے میں مدد بھی دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بیس چیزیں جو ہر فیس بک استعمال کرنے والے کو پتا ہونا چاہئیں

یہ وڈیو دیکھ کر آپ خود باآسانی جان سکتے ہیں کہ فیس بک کس طرح آپ کی پسند و ناپسند کو جانتے ہوئے اشتہارات دکھاتی ہے۔

حتیٰ کہ ایک دفعہ یہ بھی دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ فیس بک ایپلی کیشن آپ کے فون کے مائیک کے ذریعے آپ کی باتیں بھی سنتی ہے اور پھر اسی حوالے سے اشتہارات دکھاتی ہے۔ یہ دعویٰ کرنے والی پروفیسر نے اپنا فون پاس رکھ کر ایک تفریحی مقام کے بارے میں بات کی تھی اور تھوڑی دیر بعد فیس بک ایپلی کیشن اس تفریحی مقام پر لے جانے والے ٹور گروپ کا اشتہار دکھا رہی تھی۔ تاہم فیس بک نے ہمیشہ اس بات سے انکار کیا ہے کہ ان کی ایپ صارفین کی باتیں نہ ریکارڈ کرتی ہے اور نہ سنتی ہے یہ محض اتفاقیہ ہو سکتا ہے۔

پلگ ان انسٹال کریں

ایک تبصرہ
  1. Farhan anjum says

    اسلام علیکم
    سر پلیز
    آپ کوئی ایسا طریقہ بتا سکتے ہیں
    جس سے کسی کے موبائل نمبر کو استمعال کرتے ہوئے اُس کے فیس بک اکاوئنٹ کا پتا لگایا جا سکتا ہو
    یا یہ کہ موبائل نمبر پر کون سا اکاؤنٹ چل رہا ہے

Comments are closed.