اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیجیے

Mybuddytag

’’مائی بڈی ٹیگ‘‘ بھی ایک پائیدار اور کفایت شعار ڈیوائس ہے۔ یہ ڈیوائس بلوٹوتھ کے ذریعے کام کرتے ہوئے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس فون پر انسٹال اپنی ایپلی کیشن میں اپنا مقام اور دیگر تفصیلات ارسال کرتی ہے۔ اس ڈیوائس کو خاص طور پر تیراکی کرنے والے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اگر ڈیوائس مسلسل پانچ منٹ تک پانی کے اندر رہے گی تو فوراً والدین کے فون پر خطرے کی اطلاع دے گی۔ یہ اس ڈیوائس کا منفرد فیچر ہے جو کسی اور اس طرح کی ڈیوائس میں نہیں۔
MyBuddyTag_New_Packagingجیسے ہر بلوٹوتھ ڈیوائس کو نام دیا جا سکتا ہے اس طرح اس ڈیوائس کا نام بھی اپنی مرضی سے منتخب کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر گھر میں ایک سے زائد بچوں کے لیے اسے استعمال کریں تو سب کی ڈیوائس کو ان کے نام سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کی شکل کی بات کی جائے تو یہ ایک رنگ برنگی ڈیوائس ہے جس کی شکل بالکل بچوں کی گھڑی جیسی ہے جسے باآسانی ان کی کلائی پر پہنایا جا سکتا ہے۔ گھر یا عمارتوں وغیرہ میں یہ چالیس فٹ کے احاطے تک رابطہ قائم کر سکتی ہے جبکہ کھلے علاقے میں اس کا احاطہ بڑھ کر اسی سے ایک سو بیس فٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
اگر کسی بچے نے My Buddy Tagپہنا ہو اور وہ والدین سے زیادہ دُور ہوتے ہوئے مختص احاطے سے باہر جائے تو فوراً والدین کے فون پر اطلاع مل جاتی ہے۔ اس پر ہنگامی حالات کے لیے بھی بٹن موجود ہے، جسے بچہ دبائے تو فوراً والدین کو خبر مل جاتی ہے۔
مائی بڈی ٹیگ کی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈیوائس نقشے سمیت اپنا مقام ای میل بھی کر سکتی ہے، جس سے والدین باآسانی جان سکتے ہیں کہ بچہ کہاں موجود ہے۔
مائی بڈی ٹیگ کا وزن انتہائی کم ہے، حتیٰ کہ شیرخواربچے کو بھی یہ پہنائی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس پر مارکر سے اپنا نام اور نمبر وغیرہ لکھنے کی جگہ بھی موجود ہوتی ہے۔

قیمت:

مائی بڈی ٹیگ 40 امریکی ڈالر یعنی چار ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔

2 تبصرے
  1. Shoaib Akbar says

    اسلام علیکم ،

    اپ کا آرٹیکل بہت اچھا ہے اور آج کل کے حالات کے مطابق ہے …

    اپ شاید devices کے نام ڈالنا بھول گئے ہیں ..براے مہربانی ان کو mention کر دیں …

    تھنکس …

  2. شکریہ، آپ نے شاید مضمون کا صرف پہلا صفحہ ملاحظہ کیا ہے، برائے مہربانی اگلے صفحات پر جا کر مکمل مضمون پڑھیں۔

Comments are closed.