اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیجیے

BeLuvv Guardian

اگر آپ کوئی کم قیمت ڈیوائس چاہیں تو ’’بی لو گارڈین‘‘ (BeLuvv Guardian)موجود ہے۔ یہ ڈیوائس اس لیے دوسروں سے سستی ہے کیونکہ یہ صرف بلوٹوتھ کے ذریعے کام کرتی ہے۔ اپنے اینڈروئیڈ یا آئی او ایس اسمارٹ فون میں اس کی ایپلی کیشن انسٹال کر کے آپ اس ڈیوائس کو اپنے فون سے جوڑ سکتے ہیں۔ چونکہ بی لو گارڈین صرف بلوٹوتھ کے ذریے کام کرتی ہے اس لیے یہ صرف قریبی ایریے میں کام کرے گی۔ یعنی کسی شاپنگ مال یا پارک وغیرہ میں بچہ جب تک بلوٹوتھ کی طاقت کے احاطے میںرہے گا دونوں آپس میں رابطہ رکھیں گے لیکن اس حدود سے باہر نکلنے پر یہ رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

بی لو گارڈین اس صورت میں کامیاب ہے جب آپ بہت سارے لوگوں کو اس کے ساتھ منسلک کر لیں تاکہ کسی نہ کسی کے قریب ہونے پر بچے کا مقام پتا چلتا رہے۔ یہ ڈیوائس بیس سے پینتالیس میٹر ریڈیس کے احاطے میں کام کر سکتی ہیں۔ چونکہ یہ ایسی دوسری ڈیوائسز کے مقابلے میں انتہائی کم قیمت ہے اس لیے محدود فیچرز کی مالک ہے۔ اس کے باوجود آپ اسے بالکل بے کار نہیں کہہ سکتے ، کیونکہ کسی پارک یا شاپنگ مال میں یہ بہترین کام کرتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ آٹھ لاکھ کے قریب بچے ہر سال لاپتہ ہوتے ہیں۔ اس صورت حال کے پیش نظر ’’بی لو‘‘ کمپنی نے یہ ’’گارڈین‘‘ یعنی محافظ گھڑی بنانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا بنیادی خیال یہ ہے کہ جب زیادہ سے زیادہ بچوں کے پاس یہ گھڑی موجود ہو گی تو وہ اپنے مالکان نہ سہی کسی دوسرے قریبی افراد کو ضرور سگنلز ارسال کرے گی۔ اس طرح بچوں کا گم ہونا انتہائی کم ہو جائے گا۔

BeLuvv Guardian accessories

یہ ڈیوائس بنانے والے کافی سخی واقع ہوئے ہیں کیونکہ ہر دو ڈیوائسز خریدنے پر یہ ایک ڈیوائس ایسے ضرورت مند والدین کو مفت دیتے ہیں جو اسے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔
یہ ڈیوائس واٹر پروف ہونے کے ساتھ ساتھ تین مختلف رنگوں کے رِسٹ بینڈ میں دستیاب ہے۔ آپ خریدتے وقت اپنی پسند کا رنگ منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک عدد بیٹری اور پھر بیٹری بدلنے کے لیے اسکرو ڈرائیور بھی ملتا ہے۔ اس میں عام گھڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹری استعمال کی گئی ہے جو تقریباً چار سے چھ ماہ تک کارآمد رہتی ہے۔ یہ بیٹری چونکہ مارکیٹ میں عام دستیاب ہے اس لیے اس کے ختم ہونے پر آپ باآسانی اسے خود ہی بدل سکتے ہیں۔

قیمت:

اس ڈیوائس کی قیمت صرف 40 ڈالر یعنی چار ہزار پاکستانی روپے ہے۔

2 تبصرے
  1. Shoaib Akbar says

    اسلام علیکم ،

    اپ کا آرٹیکل بہت اچھا ہے اور آج کل کے حالات کے مطابق ہے …

    اپ شاید devices کے نام ڈالنا بھول گئے ہیں ..براے مہربانی ان کو mention کر دیں …

    تھنکس …

  2. شکریہ، آپ نے شاید مضمون کا صرف پہلا صفحہ ملاحظہ کیا ہے، برائے مہربانی اگلے صفحات پر جا کر مکمل مضمون پڑھیں۔

Comments are closed.