اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیجیے

Tinitell

ٹینی ٹیل کا منصوبہ ’’کک اسٹارٹر‘‘ (Kickstarter.com) ویب سائٹ پر رکھا گیا تھا تاکہ اس کی تکمیل کے لیے پیسوں کا بندوبست ہو سکے۔ لوگوں نے اس منصوبے کو پسند کرتے ہوئے اس کے لیے امداد دینے کا کام شروع کیا اور یہ منصوبہ بہت جلد ہی اپنی مقرر کردہ رقم چالیس ہزار امریکی ڈالر کا ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

دیگر ڈیوائسز کے برعکس اس پر کوئی اسکرین موجود نہیں، یہ ایک بچوں کی گھڑی جیسی ہی ڈیوائس ہے جسے کلائی پر پہنا جاتا ہے۔ یہ ڈیوائس تقریباً فون بھی ہے کیونکہ اس پر کال وصول کی جا سکتی ہے۔ اس میں دنیا بھر کے سیلولر نیٹ ورکس کی سپورٹ موجود ہے یعنی اس میں کسی بھی نیٹ ورک کا سم کارڈ لگا کر اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فون کے علاوہ یہ بلوٹوتھ/جی پی ایس لوکیٹر بھی ہے جس کے ذریعے ہر وقت اس کے مقام سے آگاہ رہا جا سکتا ہے۔ دیگر ایسی سروسز کی طرح اس میں بھی اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی اوا یس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

Tinitell-features

ٹینی ٹیل میں کالنگ کا طریقہ بہت دلچسپ ہے۔ اس کی ایپلی کیشن کے ذریعے آپ نمبرز اس میں محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ بچے کو ان پر کال کرنے کے لیے صرف اس کا کالنگ بٹن دبا کر نام بولنا ہے، ٹینی ٹیل فوراً کال ملا دے گی۔ اس میں محدود کانٹیکٹس محفوظ کرنے کی کوئی پابندی نہیں، آپ جتنے چاہیں نمبرز اس میں محفوظ کرسکتے ہیں۔
ٹینی ٹیل میں کافی ساری دلچسپ رِنگ ٹونز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر پروف اور خراب نہ ہونے والا ڈیزائن اسے بچوں کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ جبکہ اس کی بیٹری لائف بھی شاندار ہے جو کہ دو ہفتے تک کارآمد رہتی ہے۔
اس ڈیوائس میں بلٹ اِن جی پی ایس موجودہے جو فون پر انسٹال کی گئی اس کی ایپلی کیشن میں ہر وقت اپنا مقام بتا سکتا ہے۔

قیمت:

آن لائن خریدیں

اتنے شاندار فیچرز کی حامل یہ ڈیوائس جسے آپ بچوں کا گھڑی جیسا فون کہہ سکتے ہیں 129 امریکی ڈالر یعنی لگ بھگ تیرہ ہزار پاکستانی روپے کے عوض دستیاب ہے۔ ٹینی ٹیل کی ویب سائٹ سے اگر آپ اسے خریدیں تو پاکستان بذریعہ کوریئر سروس منگوانے کے لیے فیس کی مد میں 25 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ ٹینی ٹیل کی شپنگ کا آغاز 2016 کے وسط میں ہو گا۔

2 تبصرے
  1. Shoaib Akbar says

    اسلام علیکم ،

    اپ کا آرٹیکل بہت اچھا ہے اور آج کل کے حالات کے مطابق ہے …

    اپ شاید devices کے نام ڈالنا بھول گئے ہیں ..براے مہربانی ان کو mention کر دیں …

    تھنکس …

  2. شکریہ، آپ نے شاید مضمون کا صرف پہلا صفحہ ملاحظہ کیا ہے، برائے مہربانی اگلے صفحات پر جا کر مکمل مضمون پڑھیں۔

Comments are closed.