بِنا دھوکا آن لائن کمائی کے جائز ذرائع

affiliate مارکیٹنگ

ایفیلیٹ پروگرامز بھی ایک مقبول فری لانسنگ کام ہے۔ اس میں آپ کسی کمپنی کے ساتھ رجسٹر ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے سافٹ ویئر کو بیچنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایک مخصوص یوآر ایل دیا جاتا ہے۔ اس یو آر ایل کے ذریعے اگر کسی نے اس سافٹ ویئر کی ویب سائٹ پر جا کر وہ سافٹ ویئر خریدا تو آپ کو مقرر کردہ کمیشن دیا جاتا ہے۔ یہ اگرچہ ایک اچھا کام ہے اور کافی مقبول ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ اسے انتہائی منفی طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً وہ اپنا یوآرایل بنانے کے بعد اسے ہر جگہ پوسٹ کرتے پھرتے ہیں۔ فیس بک کے پیجز پر جہاں موقع ملے فوراً اپنا یوآرایل پیسٹ کر دیتے ہیں یہ سوچے بنا کہ یہاں کوئی اس پروگرام کا خریدار موجود ہے بھی کہ نہیں۔ اس طرح کی اسپیمنگ کی وجہ سے یہ لوگ ان پیجز پر بین کر دیے جاتے ہیں۔

 

حالانکہ اگر دیکھیں تو اس کام کو اچھے طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ آن لائن تلاش کریں جہاں اس طرح کے سافٹ ویئر کے حوالے سے بات کی جا رہی ہو وہاں جائیں اور لوگوں سے بات کر کے انھیں اس سافٹ ویئر کی افادیت سے آگاہ کریں۔ اس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی اسے خریدنے پر بھی تیار ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

یہ بھی پڑھیے: سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

سافٹ ویئر کے علاوہ ویب ہوسٹنگ کمپنیز بھی affiliate پروگرامز کی سہولت دیتی ہیں۔ ان کے مفت ممبر بن کر آپ ان کی ہوسٹنگ سروس بیچ سکتے ہیں۔ آپ کے حوالے سے آنے والے ہر گاہگ کا کمیشن آپ کو ادا کیا جاتا ہے۔

اس مارکیٹنگ دنیا میں حصہ لینے کے لیے چند ویب سائٹس:
www.clickbank.com
www.bluehost.com
www.apple.com/itunes/affiliates
www.cj.com
hostgator.com/affiliates

تلاش ملازمین میں کمپنیوں کی مدد

کچھ کمپنیاں اور سائٹس ایسی بھی ہیں جو ان کی پسند کا ملازم ڈھونڈنے میں مدد کرنے پر آپ کو کمیشن دیتی ہیں لیکن ایسا تبھی ممکن ہے جب آپ کے نشاندہی کیے گئے شخص کی ملازمت طے ہو جائے۔ گویا آپ گھر بیٹھے ہیومن ریسورس ایجنسی چلا سکتے ہیں لیکن اس میں آپ کے ملازمین و مالکان دونوں کی عمدہ آگاہی ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے ویب سائٹس:
www.referearns.com
www.hiremagic.com
www.wisestepp.com

Comments are closed.