فلمیں آن لائن دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹس

تھری جی اور فور جی کی آمد کے بعد اب آن لائن وڈیوز کے علاوہ فلمیں دیکھنا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ بلکہ زیادہ تر صارفین فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے اب انھیں آن لائن ہی دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

آن لائن فلمیں دیکھنے کے لیے پُٹ لاکر Putlocker سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ تھی لیکن غیر قانونی طور پر فلمیں رکھنے کی وجہ سے اس ویب سائٹ کو 2016 میں بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ویب سائٹ مختلف نئے ڈومین نیمز کے ذریعے سامنے آنے کی کوشش کرتی رہی لیکن اس کی مقبولیت کی کمر ٹوٹ گئی۔

کسی بھی ویب سائٹ سے وڈیوز اپنے فون کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں

ٹورینٹس ہوں یا دیگر ایسی بڑی ویب سائٹس جب انھیں بند کر دیا جاتا ہے تو لوگ ان جیسی کاپی ویب سائٹس آن لائن کر کے ان کی مقبولیت کو کیش کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس نہ صرف اصل ویب سائٹ جیسا مواد نہیں فراہم کرتیں بلکہ صارفین کی ڈیوائسز کو وائرس زدہ کرنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی پُٹ لاکر کے مداح ہیں تو آئیے آپ کو اس کی تین بہترین متبادل ویب سائٹس کے بارے میں بتاتے ہیں:

سولار مووی Solar Movie

سولار مووی کو پُٹ لاکر کا سب سے بہترین متبادل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں بھی فلموں کو تلاش کرنے کے لیے ایک بہترین اور طاقت ور سرچ سسٹم موجود ہے۔

solarmoviez

اس کے ہوم پیج پر تازہ اور مقبول ترین فلمیں موجود ہوتی ہیں جبکہ آپ اپنی پسند کی فلمیں کیٹیگری اور ریٹنگز کے حساب سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فلموں کے علاوہ یہاں ڈاکیومنٹریز اور ڈرامے وغیرہ بھی ملیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو اپنی پسندیدہ فلم کو اپ لوڈ کرنے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

ایکشن، ایڈونچر، اینی میشن، بائیو گرافی، کومیڈی اور کرائم سمیت تقریباً ہر قسم کی اور ہالی ووڈ سے لے کر ہندی تک آپ کو تمام فلمیں یہاں ملیں گی۔ یہاں زیادہ تر فلمیں ایچ ڈی معیار میں دستیاب ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

Solar Movie

پی ٹی سی ایل کے ساتھ آئی فلیکس کی سبسکرپشن مفت حاصل کریں

ایف موویز Fmovies

Fmovies بھی آن لائن فلمیں دیکھنے کے لیے ایک انتہائی بہترین سروس ہے جہاں آپ مفت اور بغیر اشتہارات کے فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی خاص بات یہ ہے کہ آف لائن دیکھنے کے لیے آپ یہاں موجود فلمیں اور سب ٹائٹلز ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

fmovies

پرانی سے لے کر نئی، اور فلموں سے لے کر ٹی وی سیریز اور ڈاکیومنٹریز تک یہاں آپ کو ہر طرح کا میڈیا ایچ ڈی معیار میں دیکھنے کو ملے گا۔

Fmovies

گو موویز GoMovies

پُٹ لاکر کا ایک اور بہترین متبادل گو موویز کی صورت میں موجود ہے۔ اس ویب سائٹ پر بھی آپ کو بہترین معیار کے ساتھ فلمیں نہ صرف دیکھنے کو ملیں گی بلکہ آپ انھیں مفت ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

gomovies

اس ویب سائٹ پر فلمیں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ کیٹیگریز اور زمانے کے اعتبار سے رکھی گئی ہیں تاکہ آپ اپنی پسند کی فلموں تک باآسانی رسائی حاصل کر سکیں۔

GoMovies

اگر آپ اس فہرست میں مزید ایسی ویب سائٹس کا اضافہ کرنا چاہیں تو تبصرے میں ان کا لنک ڈالنا مت بھولیں۔

Comments are closed.