ویوو کا نیا Y20s اب پاکستان میں دستیاب، 5000mAh بیٹری اور تیز ترین 18W فلیش چارج

سمارٹ فونز کے حوالے سے عالی شہرت رکھنے والی صف اوَل کی کمپنی ویوو کی جانب سے آج پاکستان میں وائے سیریز کے نئے سمارٹ فون vivo Y20s کی دستیابی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری اور18W کی تیز ترین فلیش چارج ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس فون میں ایک جدید Side Mounted Fingerprint  سکینر بھی لگایا گیا ہے۔ 

نئے vivo Y20s میں کوالکام سنیپ ڈریگن پراسیسر کے ساتھ ساتھ 4GB ریم اور 128GB سٹوریج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے اس میں ایک اے آئی ٹرپل میکرو کیمرہ نصب ہے جس میں بہت سے بہترین فیچرز جیسے Face Beauty, Portrait Light Effects اور کئی فلٹرز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ہر تصویر میں رنگوں کا امتزاج اور نکھار نظر آئے۔ 

ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں Obsidian Black اور Purist Blue میں پیش کیا جارہا ہے، جو دلکشی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ کالے رنگ میں آتشی شیشے جیسی چمک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نیلا رنگ سمندر کی گہرائی جیسا صاف اور خوبصورت ہے۔  

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

قیمت اور دستیابی:

ویوو کا نیا سمارٹ فون Y20s پاکستان میں 29,999 روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے، صارفین یہ فون پاکستان بھر میں ویوو کے مجاز ڈسٹربیوشن نیٹورک اور مختلف آن لائن سٹورز سے خرید سکتے ہیں۔ 

ویوو کی جانب سے Y20s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر ڈول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

Comments are closed.