ویوو وی 7+ کی 7 ناقابل یقین خوبیاں

معروف اسمارٹ فون برانڈز میں سے ایک ویوو (Vivo) نے حال ہی میں اپنا وی7+ اسمارٹ فون پاکستان میں جاری کیا ہے ، جو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس کے فرنٹ پر 24 میگاپکسل کا کیمرا نصب ہے۔ ساتھ ہی ہے ایک جاندار ڈسپلے بھی، جو پورے فرنٹ پر چھایا ہوا ہے ۔ لیکن اس فون میں صرف یہی نہیں، بلکہ اور بھی خوبیاں ہیں جو اسے ممتاز بناتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں:

24 میگاپکسل امیج سینسر

ویوو وی 7+ کی سب سے بڑی حوبی ہے اس کا 24 میگاپکسل کا جاندار سینسر، جو کہیں زیادہ تیز اور بہترین سیلفی لے سکتا ہے۔ اس میں بیک گراؤنڈ یعنی پس منظر ہمیشہ واضح رہتا ہے اور یہ حقیقی زندگی جیسے رنگ دکھاتا ہے۔

Vivo-V7-front-camera

فیس بیوٹی 7.0

ویوو کا مشہور فیس بیوٹی 6.0 اب مزید بہتر ہوگیا ہے۔ نیا 7.0 ورژن نیا الگورتھم استعمال کرتا ہے اور آپ کی سیلفی کو زیادہ بہتر روشنی اور رنگت دیتا ہے۔ اس کی سیلفی میں آپ زیادہ نیچرل اور حسین نظر آتے ہیں، چاہے روشنی کم ہی کیوں نہ ہو ۔

Vivo V7+ face beauty

وڈیو کالز کے لیے افیکٹس

وی7+ میں خوبصورت نظر آنا محض سیلفی تک ہی محدود نہیں بلکہ آپ وڈیو چیٹنگ ایپس میں بھی ایسا کر سکتے ہیں ۔ آپ کو صرف اپنا آپٹیمل فیشل بیوٹی موڈ منتخب کرنا ہوگا۔ یہ کریں اور رابطے میں موجود افراد کو حیران کر دیں۔ اگر روشنی کم ہو تو سیلفی سافٹ لائٹ کام آتا ہے، جو زبردست روشنی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت یہ فیچر واٹس ایپ، لائن، فیس بک میسنجر، زیلو، وائبر میسنجر اور بی بی ایم میں کام کرتا ہے۔

vivo-facebeauty

پورٹریٹ موڈ

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

وی7+ کے پورٹریٹ موڈ کے ساتھ سیلفی میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔ پورٹریٹ موڈ بہتر تصویر کے لیے پس منظر کو دھندلا کرنے کی خوبی بھی رکھتا ہے۔ اب تیار ہو جائیں ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسے معیار کی بہترین تصویر بلکہ سیلفی کے لیے۔

اسمارٹ اَن لاکنگ

ویوو کا نیا فیس ایکسس (Face Access) فرنٹ کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کے مختلف حصوں کو اسکین کرتا ہے اور چہرے کی خصوصیات کو سمجھتے ہوئے فون کو اَن لاک کرتا ہے۔ یہ بالکل سادہ سا عمل ہے، فون اٹھائیے اور فیس ایکسس فوری طور پر اسے کھول دے گا۔

لائیو فوٹوز

اب آپ اپنی تصویروں میں زندگی کے رنگ بھر سکتے ہیں ویوو کے پہلے لائیو فوٹو فیچر کے ساتھ۔ یہ تصویر کھیچنے سے 3سیکنڈ پہلے اور بعد کے مناظر کو محفوظ کرتا ہے اور یوں ایک ‘زندہ تصویر’ بناتا ہے ۔ یوں آپ اپنی خوبصورت یادوں کو متحرک روپ میں دیکھ سکتے ہیں۔

گروپ سیلفی

ایک گروپ سیلفی میں تین سے چار افراد کو شامل کرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے، البتہ ویوو گروپ کا سیلفی فیچر اس مشکل کام کو آسان بناتا ہے ، گروپ سیلفی موڈ سے۔ اس موڈ کو منتخب کریں، شٹر کی دبائیں اور پھر فون کو دائیں اور بائیں حرکت دیں، تاکہ سب سیلفی کا حصہ بن جائیں، بس کام ہوگیا!

وی7+ کی یہ تمام خصوصیات اسے ایک غیر معمولی فون بناتی ہیں۔ یہ دیگر اداروں کے مقابلے میں آج کے نوجوانوں کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرتا ہے۔

یہ اسمارٹ فون پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے، وہ بھی دو رنگوں میں۔

Comments are closed.