اپنے کمپیوٹر میں محفوظ وائی فائی پاس ورڈ دیکھیں

وائی فائی کی ویو(Wifi Key View)ا یک ایسا ٹول ہے جس سے صارفین اپنے کمپیوٹر میں محفوظ اُن تمام وائی فائی پاس ورڈز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جو اُن کے کمپیوٹر میں محفوظ ہیں۔اصل میں وائی فائی پاس ورڈ اور نیٹ ورک کی تفصیلات کمپیوٹر میں مختلف سسٹم فائلوں میں موجود رہتی ہے۔یہ سافٹ وئیر اُن تمام تفصیلات کو جمع کر کے آپ کے سامنے فہرست کی صورت میں پیش کر دیتا ہے۔یہ ٹول اس صورت میں بھی کام آتا ہے جب آپ وائی فائی کا پاس ورڈ بھول چکے ہوں۔ بس اس ٹول کو چلا کر پاس ورڈ دوبارہ حاصل کریں اور کمپیوٹر کو دوبارہ کنکٹ کر لیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یاد رہے کہ یہ ٹول وائی فائی کا پاس ورڈ ہیک کرنے کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف پہلے سے محفوظ پاس ورڈ دکھانے کے لیے ہے۔
وائی فائی کی ویو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

2 تبصرے
  1. Aslam Laasi says

    Nice sie

  2. Hassan Latif says

    The project is no more active on Sourceforge

Comments are closed.