آن لائن دیکھی گئی وڈیوز کیشے سے کاپی کریں
آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹس جیسے کہ یوٹیوب یا کسی بھی ویب سائٹ سے جب آپ کوئی وڈیو دیکھتے ہیں تو وہ آپ کے سسٹم کے کیشے میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے۔ اکثر وڈیوز اس کیشے میں موجود رہ جاتی ہیں جنھیں آپ تلاش کر کے آف لائن دیکھنے کے لیے کاپی کر سکتے ہیں۔
اس کام کے لیے ایک بہترین پورٹ ایبل ٹول ’’کیشے وڈیو ویو‘‘ موجود ہے۔ چونکہ یہ پورٹ ایبل ہے اس لیے اسے آپ بنا انسٹال کیے کہیں بھی چلا سکتے ہیں۔ سسٹم پر چلنے کے بعد یہ کیشے میں دستیاب تمام وڈیوز کو ڈھونڈ کر آپ کو رپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کتنی وڈیوز سسٹم میں موجود ہیں، ان کے سائز کیا ہیں اور وہ کس ویب سائٹ سے تعلق رکھتی ہیں ، سسٹم میں کس لوکیشن پر موجود ہیں وغیرہ۔
آپ چاہیں تو یہیں سے کسی بھی وڈیو پر رائٹ کلک کر کے اسے پلے کر سکتے ہیں اور چاہیں تو اس کی لوکیشن کھول کر اسے اپنے پاس کاپی بھی کر سکتے ہیں۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 97KB
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2013 میں شائع ہوئی)
Comments are closed.