یو ایس بی ری ڈائریکٹر کلائنٹ – یو ایس بی تک ریموٹ ایکسس

dmنیٹ ورک پر موجود کسی سسٹم کی ڈرائیوز تک رسائی تو حاصل کی جا سکتی ہے لیکن لیکن اگر اس سسٹم میں یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگی ہو تو آپ اسے ایکسیس نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس یو ایس بی پورٹ بلاک یا خراب ہے تو آپ اسے کسی دوسرے کمپیوٹر پر لگا کر اپنے سسٹم سے اس تک براہ راست نہیں پہنچ سکتے۔

اگر آپ بھی اس مسئلے کے حل کی تلاش میں تھے تو USB Redirector استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر اس کے علاوہ بھی کئی اہم فیچرز کا حامل ہے۔ اس کا سب سے بہترین فیچر یہ ہے کہ اس کی مدد سے آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھی قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

جس سسٹم پر یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگی ہو اس پر یہ سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ اس کے بعد آپ اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو جہاں سے ایکسیس کرنا چاہتے ہیں اس سسٹم پر بھی اسے انسٹال کریں۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کو اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو تک ریموٹلی ایکسیس فراہم کرتا ہے۔

http://www.incentivespro.com/usb-redirector.html

Comments are closed.