امریکی ایجنسی کو پاکستانی موبائل نیٹ ورک تک رسائی تھی

وکی لیکس نے اپنی ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کو پاکستان کے موبائل سسٹم کو ہیک کرتی رہی ہے۔ ShadowBrokers نامی خفیہ گروپ نے کچھ عرصے قبل این ایس اے کے زیر استعمال ٹولز کو انٹرنیٹ پرجاری کیا تھا۔ اس ڈیٹا کو دنیا بھر کے مختلف محققین ڈی کرپٹ کرنے میں مصروف ہیں۔

 

x0rz کے نام سے ٹوئٹر پر موجود ایک محقق نے اسی ڈیٹا کے ایک حصے کو ڈی کرپٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ این ایس اے کو پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر موبی لنک کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل تھی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

تاہم موبی لنک کے چیف ٹیکنیکل آفیسر نے ڈان کے نمائندے کو بتایا کہ ہیکنگ کا یہ واقع 2006 کا ہے اور اب اس کے اثرات ختم ہوچکے ہیں۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔

Comments are closed.