یو ایس بی فارمیٹ نہیں ہوتی
سوال: میرے پاس 8جی بی کی کنگسٹن کمپنی کی یو ایس بی فلیش ڈرائیو ہے۔ اس میں ایک وائرس آگیا تھا اور جب میں نے اسے کمپیوٹر سے کنکٹ کیا تو ونڈوز نے فارمیٹ کرنے کو کہا۔ لیکن جب میں نے فارمیٹ کرنے کی کوشش کی تو پیغام نظر آیا ’’Unable to format‘‘۔ اب اس ڈرائیو میں ڈیٹا بھی کاپی نہیں ہوتا اور جب میں اس ڈرائیو کی پراپرٹیز دیکھتا ہوں تو وہاں بھی 0KB لکھا نظر آتا ہے۔ میں اسے کمانڈ لائن سے فارمیٹ کرنے کے علاوہ ونڈوز سیون اور 8 دونوں پر فارمیٹ کرنے کی کوشش بھی کرچکا ہوں لیکن بے سود۔
یو ایس بی فلیش ڈرائیوز خاصی پائیدار ہوتی ہیں۔ لیکن ان کے قابل استعمال رہنے کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ ڈیٹا کتنی بار لکھا گیا ہے اور کتنی بار پڑھا گیا ہے۔ عموماً فلیش ڈرائیوز اتنی بہترین ہوتی ہیں کہ ان پر ایک لاکھ بار ڈیٹا لکھا اور مٹایا جاسکتا ہے۔
تاہم بعض اوقات کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلیش ڈرائیوز قابل استعمال نہیں رہتیں۔ آپ نے جن علامات کا ذکر کیا ہے، اس سے بھی یہی ظاہر ہورہا ہے کہ فلیش ڈرائیو کے ساتھ تکنیکی نوعیت کی خرابی واقع ہوگئی ہے۔ ہم یہاں اس بات کا ذکر کردیں کہ اب تک کوئی ایسا وائرس دریافت نہیں ہوا جو کہ فلیش ڈرائیو کو خراب کرسکے۔ لہٰذا یہ ممکن نہیں کہ آپ کی فلیش ڈرائیو کسی وائرس کی وجہ سے خراب ہوگئی ہو۔ البتہ یہ ضرور ممکن ہے کہ کمپیوٹر میں موجود وائرس کے فلیش ڈرائیو پر بار بار ڈیٹا لکھنے اور مٹانے کی وجہ سے وہ خراب ہوگئی ہو۔
فلیش ڈرائیو کے فارمیٹ نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ اس کے ہارڈویئر میں پیدا ہونے والی خرابی ہے جسے دُور کرنا شاید ممکن نہ ہو۔ اگر اس کے فائل سسٹم میں کوئی خرابی ہوتی تو ونڈوز اسے خود ہی ٹھیک کردیتی۔ لیکن چونکہ خرابی کی نوعیت سافٹ ویئر نہیں بلکہ ہارڈویئر ہے، اس لئے ونڈوز بھی اسے حل کرنے اور ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے سے قاصر ہے۔
لہٰذا ہم ’’افسوس کے ساتھ‘‘ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی فلیش ڈرائیو اب قابل استعمال نہیں رہی۔ اگر اس کی وارنٹی اب بھی کارآمد ہے تو آپ کمپنی سے رابطہ کرکے اسے تبدیل کروالیں۔ اکثر یو ایس بی فلیش ڈرائیوز تین سے پانچ سال تک وارنٹی میں ملتی ہیں۔
I agree: ‘0 KB’ shows that there is hardware problem.
but you should also try to ‘ disable write protection ‘.
Apply miniTool on the USB…
I use "Gparted” application for this purpose, its an open source application, free of cost, but work only in Linux Environment.