اوبر کی ایپ کیوں اور کیسے نکالیں؟

اوبر کے لیے سال 2017ء بہت برا رہا۔ پچھلے کئی سالوں تو ویسے ہی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی تھی۔ بد انتظامی، پابندیاں، بڑے عہدوں پر موجود افراد کے استعفے اور اب حال ہی میں سکیورٹی میں چھید نے اوبر کو بدترین مقام تک پہنچا دیا ہے کیونکہ اس کے 57 ملین صارفین کی معلومات تو لیک ہوئی ہیں، لیکن اوبر نے یہ بات چھپائے رکھی۔

ان تمام پہلوؤں کو دیکھ کر صارفین کی بڑی تعداد اوبر کی ایپ اپنے اسمارٹ فونز نے نکال رہی ہے۔ اگر آپ بھی ایسا کرنا چاہ رہے ہیں تو طریقہ اور چند پہلوؤں کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ اوبر اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست دیں گے تو وہ ‘ڈی ایکٹیویٹ’ ہوگا، فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں۔ ڈی ایکٹیویشن کا مطلب ہے کہ وہ اکاؤنٹ موجود تو رہے گا لیکن ایکٹو نہیں ہوگا۔ یہ کام کرنے کے 30 دن بعد تک، اگر آپ دوبارہ سائن اِن نہیں ہوں گے تو ایک ماہ بعد اکاؤنٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

یہ 30 دن کا فرق آپ کو سوچنے کا موقع دے گا کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کو رکھنا چاہتے ہیں تو صرف اتنا کریں کہ اوبر اکاؤنٹ میں دوبارہ لاگ اِن ہوجائیں، یہ ری ایکٹیویٹ ہو جائے گا ۔ یاد رکھیں کہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں اس میں موجود تمام کریڈٹ، پروموشنز اور انعامات سب ختم ہو جائیں گے اور ساتھ ہی اکاؤنٹ کی تمام ریٹنگ بھی ختم ہو جائے گی ، یعنی اگر آپ مستقبل میں دوبارہ اوبر استعمال کرنا چاہیں گے تو آپ کو صفر سے آغاز کرنا ہوگا ۔

اوبر کا کہنا ہے کہ وہ اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی مخصوص معلومات اپنے پاس رکھ سکتا ہے ، البتہ یہ بات واضح نہیں کہ آخر وہ کون سی معلومات ہے، جسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے پہلے اوبر کی ایپ کھولیں، پھر سیٹنگز میں جائیں۔ یہاں Privacy Settings” کو منتخب کریں اور Delete Account پر ٹیپ کردیں۔ یہاں آپ کو اپنا پاس ورڈ ڈالنا ہوگا اور تصدیق کرنا ہوگی کہ آپ اپنے اوبر اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ/ ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ اوبر اکاؤنٹ براؤزر کے ذریعے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو وہاں اپنے موجود اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں اور درخواست جمع کرائیں۔ آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کر رہے ہیں۔ درخواست موصول ہونے کے بعد اوبر آپ کو ای میل کے ذریعے تصدیق کرے گاکہ آپ کا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.