واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ ورژن میں 2 نئے فیچرز شامل
صارفین کو طویل وقت سے ان فیچرز کا انتظار تھا۔
واٹس ایپ کے اینڈروئیڈ ورژن میں دو نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں جو عام صارف کے لئے بہت مفید ہیں۔ ان فیچرز کی بدولت واٹس ایپ پر ٹیکسٹ بھیجنا اور بھی دلچسپ ہوگیا ہے۔ صارفین کو طویل وقت سے ان فیچرز کا انتظار تھا۔
متن کو بولڈ اور ترچھا کرنے کا فیچر
واٹس ایپ پر پیغام ٹائپ کرتے ہوئے ٹیکسٹ کو منتخب / سلیکٹ کرکے اسے بولڈ یا ترچھا / اٹالک کرنا اور متن کا رنگ تبدیل کرنا بے حد آسان کردیا گیا ہے۔ بس اپنا پیغام ٹائپ کیجئے، متن پرکچھ دیر کے لئے ٹیپ کرکے رکھیں یعنی دبائیں رکھیں۔ ایسا کرنے سے متن / ٹیکسٹ کر منتخب کرنے کا آپشن ظاہر ہوجائے گا۔ اب آپ مطلوبہ ٹیکسٹ کو منتخب کیجئے اور اوپر ظاہر ہونے والے بولڈ یا اٹالک کے آپشن پر کلک کرکے متن کو مرضی کے مطابق اسٹائل دے دیجئے۔
متن کو بولڈ اور اٹالک کرنا پہلے بھی ممکن تھا، لیکن اب اسے مزید آسان کردیا گیا ہے۔
ایموجی ڈھونڈ سکیں گے اور GIF بھیج سکیں گے
دوسرا فیچر جو واٹس ایپ لے کر آیا ہے وہ یہ ہے کہ اب آپ کسی کو بھیجنے کے لئے ايموجی تلاش بھی کر سکیں گے۔ ايموجی بورڈ کے نیچے آپ کو تلاش کا آئی کن نظر آئے گا جس کی مدد سے آپ ايموجي ڈھونڈ سکیں گے۔ مثلاً Cry لکھنے پر آپ کو رونے والے تمام ایموجیز نظر آجائیں گے جن میں سے آپ منتخب کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ میں کچھ GIFs پہلے سے شامل کردی گئی ہیں جنہیں آپ کسی کو بھی بھیج سکتے ہیں۔ جب آپ ایموجز کے آئی کن پر ٹیپ کریں گے تو آپ کو نیچے GIF بھی لکھا نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کرنے سے GIFs ظاہر ہوجائیں گی۔
یہ فیچر واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن میں ہیں۔ اگر آپ کے وٹس ایپ میں یہ فیچر نظر نہیں آرہے تو پلے اسٹور سے واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیجئے۔
Comments are closed.