ٹوئٹر پر اب 280 حروف پر مبنی ٹویٹ لکھنے کی اجازت ہو گی
ٹوئٹر پر اگر آپ کا پیغام 140 الفاظ میں مکمل نہیں ہوتا تو خوش ہو جائیے کیونکہ اب ٹوئٹر 140 حروف کی حد کو دو گنا کرنے والا ہے۔
یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ فیس بک پر تو آپ لمبے لمبے اسٹیٹس لکھ سکتے ہیں لیکن ٹوئٹر پر ایسی کوئی سہولت نہیں۔ ٹوئٹر پر زیادہ سے زیادہ 140 پر مبنی ٹویٹ لکھی جا سکتی ہے۔
چونکہ ابتدا میں ایک ایس ایم ایس 160 حروف لکھے جا سکتے تھے اس لیے ٹوئٹر نے ایک ٹویٹ کے لیے 140 حروف کی قید مقرر کی تھی تاکہ وہ ایس ایم ایس میں بھی مکمل سما سکے۔
اب چونکہ سب کچھ بدل چکا ہے، تو ٹوئٹر نے بھی اپنے اس فیصلے کو بدلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب ایک ٹویٹ میں آپ پہلے سے دو گنا حروف یعنی 180 حروف پر مبنی ٹویٹ لکھ سکیں گے۔
Can’t fit your Tweet into 140 characters? ?
We’re trying something new with a small group, and increasing the character limit to 280! Excited about the possibilities? Read our blog to find out how it all adds up. ?https://t.co/C6hjsB9nbL
— Twitter (@Twitter) September 26, 2017
یہ سہولت فی الحال تجرباتی طور پر مخصوص صارفین کو دی گئی ہے لیکن امید ہے جلد ہی یہ تمام ٹوئٹر صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔
Comments are closed.