کسی صارف کی یا کسی ہیش ٹیگ کی ٹوئٹس گوگل اسپریڈ شیٹ میں جمع کریں
انٹرنیٹ پر کسی بھی موضوع کے حوالے سے تلاش کرنے کے لیے ہیش ٹیگ نے انتہائی سہولت پیدا کر دی ہے۔ چاہے کوئی تقریب ہو، کوئی حادثہ ہو یا کسی شخصیت کے حوالے سے کوئی بات ہو اس کے ساتھ لگائے گئے ہیش ٹیگ سے اس کے بارے میں جاننا بہت آسان ہو گیا۔
ہیش ٹیگ کا سب سے زیادہ استعمال معروف سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی موضوع ہو اس کے بارے میں سیکڑوں ٹوئٹس چند منٹوں میں سامنے آجاتی ہیں۔ اگر آپ حوالے سے کوئی معلومات اکٹھی کرنا چاہیں تو اس کے ہیش ٹیگ سے تلاش کر سکتے ہیں لیکن اس کام کو مزید آسان بنانے کے لیے آپ کروم براؤزر میں ’’ٹوئٹر آرکائیور‘‘ (Twitter Archiver) ایکسٹینشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ایکسٹینشن آپ کے گوگل ڈاکس میں بنائی گئی فائل میں آپ کے مطلوبہ ہیش ٹیگ کے بارے میں تلاش کر کے تمام معلومات خود بخود کاپی کر دیتا ہے۔
اس ایکسٹینشن کی انسٹالیشن کے لیے کروم براؤزر میں اپنا گوگل اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کے بعد درج ذیل ربط پر جا کر فری پر کلک کریں:
twitter-archiver-gc
انسٹالیشن کے بعد گوگل ڈاکس میں یہ ایکسٹینشن کام کرنے کی اجازت طلب کرے گا "Continue” کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے اجازت دے دیں۔
اگلے مرحلے پر بتایا جائے گا کہ یہ ایکسٹینشن آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں کیا کیا کر سکتا ہے یہاں بھی Allow کے بٹن پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد گوگل ڈاکس میں ایک اسپریڈ شیٹ کھول کر درج ذیل مینو میں جائیں:
Add-ons -> Twitter Archiver -> Authorize Twitter
اب اسپریڈ شیٹ کے Add-onsمیں میں ’’ٹوئٹر آرکائیور‘‘ میں آ کر “Create Search Rule” پر کلک کریں۔
اس ایکسٹینشن کا استعمال آپ کسی بھی زبان کے لیے کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ کو اُردو کے کسی ہیش ٹیگ کی تلاش ہے تو یہ بھی اس میں ممکن ہے۔ یہاں آپ کو ایک سرچ رُول بناناگا کہ آپ کیا تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح بہتر سے بہتر نتائج ملیں گے۔ اس سرچ رول میں آپ ہیش ٹیگ شامل کر سکتے ہیں مثلاً #ComputingPKیا موضوع کے حوالے سے الفاظ لکھ سکتے ہیں جیسے کہ عید مبارک، زبان کا تعین کر سکتے ہیں
اس کے علاوہ اگر خاص طور پر کسی کے اکاؤنٹ سے ڈیٹا جمع کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ٹوئٹر ہینڈل لکھنا ہو گا جیسے کہ @computingmag یا پھر @alamdar۔ درست طریقے سے سرچ رول بنانے کے بعد ’’اسٹارٹ ٹریکنگ‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔
ٹوئٹر آرکائیور اپنا کام شروع کر دے گا اور گوگل ڈاکس میں بنائی گئی آپ کی فائل میں تمام نتائج جمع کرنا شروع کر دے گا۔
Comments are closed.