آئی فون کو بٹوے سے چارج کریں
اگر آپ کے پاس آئی فون 6 پلس یا 6S پلس کے علاوہ آئی فون کا کوئی ماڈل ہے تو اس بات کی قوی امید ہے کہ آپ بیٹری کی کمی کا شکار رہتے ہوں گے۔ جب بیک گراؤنڈ پر درجنوں اپ ڈیٹس اور ایپلی کیشنز چل رہی ہوتی ہیں، فون آپ کے ہر مقام کو نقشے پر نوٹ کر رہا ہوتا ہے، بلوٹوتھ، وائی فائی اور ڈیٹا انٹرنیٹ ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے ایسی صورت حال میں بیٹری کی جان نکلنا ایک عام سی بات ہے۔
اکثر لوگ بے وقت بیٹری کی کمی سے بچنے کے لیے چارجر ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں۔ اکثر تو بیٹری کیس اور بیٹری پیکس بھی لیے پھرتے ہیں۔ ظاہر ہے آج کل کے مصروف دور میں کوئی بھی اپنا فون چند منٹوں کے لیے بھی بند رکھنا گوارا نہیں کر سکتا۔
آئی فون صارفین کی اسی مشکل کو حل کرنے کے لیے ’’نومیڈ‘‘ کمپنی نے ایسا بٹوہ تیار کیا ہے جس میں ایک عدد بیٹری بھی نصب ہے۔ چمڑے سے بنا ہوا عام سی شکل و صورت کا یہ بٹوہ کام میں انتہائی خاص ہے کیونکہ اس میں اتنی طاقتور بیٹری موجود ہے جو ایک آئی فون کو مکمل چارج کر سکتی ہے۔
یہ بیٹری اندر مکمل طور پر سلی ہوئی ہے یعنی اسے باہر نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس میں لائٹننگ یو ایس بی پورٹ موجود ہے جس کے ذریعے جب چاہیں آئی فون کو چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بیٹری کو چارج کرنے بھی سہولت دی گئی ہے تاکہ آپ باآسانی اپنے بٹوے میں بیٹری بیک اپ لیے پھریں۔
یہ بٹوہ دو مختلف قیمتوں یعنی 119.95 اور 149.95 امریکی ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بٹوہ کافی مہنگا ہے لیکن یاد رہے کہ کمپنی کا کہنا ہے دراصل اس میں بیٹری کی زیادہ قیمت نہیں بلکہ بٹوے میں استعمال ہونے والے بہترین چمڑے کی قیمت وصول کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس بٹوے کو باآسانی منگوایا جا سکتا ہے۔
بٹوے کو بنانے والی کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کریں
Comments are closed.