ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ Torrentz بھی بند ہو گئی
چند دن پہلے ٹورینٹس کے حوالے سے انتہائی مقبول ویب سائٹ kickasstorrents کو غیرقانونی مواد پھیلانے کے جرم میں امریکی سرکاری ادارہ بند کروا چکا ہے۔ نا صرف یہ ویب سائٹ بند ہوئی بلکہ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس ویب سائٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی کئی جعلی کاپیاں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن کوئی بھی اصلی ویب سائٹ کی طرح کارآمد نہیں۔
اب ٹورینٹس کے حوالے سے ایک اور بڑی ویب سائٹ Torrentz.eu نے بھی اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ دراصل ٹورینٹس کا سرچ انجن کہلاتی تھی۔ اس کے ذریعے دوسری ٹورینٹس ویب سائٹ پر موجود ٹورینٹس کو سرچ کیا جا سکتا تھا۔
Torrentz.eu کی انتظامیہ نے ویب سائٹ کو بند کرنے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم گمان ہے کہ انھیں بھی امریکی حکام وارننگ دے چکی تھی۔ اس لیے انتظامیہ نے کسی بڑی کارروائی سے بچنے کے لیے خود ہی ویب سائٹ کو غیرفعال کر دیا ہے۔
ab ap Software Download karnay ke liye koi torrent sits hi batta dein..
Can you please tell us Alternat of this site…
its back again with this url Torrentz2.eu 🙂