غریب بچوں کو کھانا کھلائیں

کیا آپ کومعلوم ہے کہ دنیا کے کس حصے میں سب سے زیادہ فاقے پر مجبور لوگ موجود ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی کون سی بیماری انسانی جان کے لیے سب سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے؟ ایک اسکول جانے والے بچے کی خوراک پر کتنے پیسے خرچ ہوتے ہیں؟ کیا دنیا میں اتنی خوراک موجود ہے کہ کوئی انسان بھوکا نہ رہے؟ اگر آپ ان سوالوں کے جواب جانتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں تو یہ ویب سائٹ وزٹ کریں۔ بلکہ یہ ویب سائٹ آپ کو ضرور وزٹ کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک کوئز ہے۔ اس میں شامل ہونے والے ہر وزٹر کے بدلے ایک غریب بچے تک خوراک فراہم کی جائے گی۔ دراصل یہ عطیہ کسی نامعلوم نیک دل انسان نے ’’ورلڈ فوڈ پروگرام‘‘ کے تحت شروع کر رکھا ہے۔ صرف کوئز میں شامل ہو کر نہ صرف آپ یہ جان سکتے ہیں کہ دنیا میں کس قدر بھوک افلاس ہے بلکہ ایک غریب بچے تک کھانا پہنچانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کوئز کو اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر لگانا چاہیں تو اس کے لیے کوڈ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

وزٹ کریں

quiz_wfp_org

Comments are closed.