آپ نے اپنے دوست احباب سے ضرور سنا ہو گا کہ ان کا کوئی اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، یا ہو سکتا ہے یہ حادثہ آپ کے ساتھ بھی پیش آ چکا ہو۔ لیکن یہ ہیکنگ ہوتی کیسے ہے؟
اکثر ہمیں خطرہ رہتا ہے کہ آن لائن ٹائپ کرتے ہوئے کوئی ہمارا پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ چُرا نہ لے۔ ضروری نہیں کہ آپ کے سسٹم پر کی لوگر انسٹال ہو تبھی کوئی آپ کی معلومات چُرا سکتا ہے۔ حساس معلومات چُرانے کے اور بھی کئی طریقے ہیں،…