سوئچ کی ایک سالہ فروخت وی یو کی پانچ سالہ فروخت سے بڑھ جائے گی، ننٹینڈو
ننٹینڈو کے لیے ننٹینڈو سوئچ Nintendo Switch کمپنی کے مستقبل کے لیے ایک فیصلہ کوشش ہے کیونکہ اس سے قبل ننٹینڈو وی یو Nintendo Wii U کو جس بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس سے بہت سوں کو جاپانی کمپنی کا مستقبل ہی مشکوک نظر آنے لگا تاہم لگتا ہے کہ ننٹیڈو کے لیے اب معاملات بہتر ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ کمپنی کو توقع ہے کہ Nintendo Switch کی محض ایک سال کی فروخت Nintendo Wii U کی پانچ سالہ مجموعی فروخت سے بڑھ جائے گی۔
ننٹینڈو کو توقع ہے کہ اگلے سال مارچ تک Nintendo Switch کے 14 ملین یونٹ فروخت ہوجائیں گے، اگر ایسا ہوگیا تو اس طرح کمپنی Nintendo Wii U کی پانچ سالہ مجموعی فروخت کا ریکارڈ محض ایک سال میں توڑ دے گی جو 13.56 ملین یونٹ تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو انہیں حیرت نہیں ہوگی کیونکہ ننٹینڈو سوئچ نے مختلف مارکیٹوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، کینیڈا میں تو ننٹینڈو سوئچ سال 2017 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ہوم گیمنگ کنسول بن گیا ہے۔
Comments are closed.