کمپیوٹر جلدی بوٹ کریں

اگر آپ کا کمپیوٹر بوٹ ہونے میں بہت ٹائم لیتا ہے تو بوٹ ہوتے ہی چلنے والے پروگرامز کو ذرا تعطل کا شکار کر کے آپ اسے جلدی بوٹ کر سکتے ہیں۔ عجیب ہے نا…؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر اسٹارٹ اپ پر لوڈ ہونے والے پروگرامز کو تھوڑی دیر سے لوڈ کیا جائے تو سسٹم جلدی آن ہو جاتا ہے اور آپ اپنے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ جن پروگرامز کو آپ اسٹارٹ اپ کے بعد تھوڑی تاخیر سے چلانا چاہیں گے وہ بعد میں خود ہی چل جائیں گے۔ اس کام کے لیے ’’اسٹارٹ اپ ڈیلیئر‘‘ موجود ہے۔

دستیابی: مفت
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 8 بشمول 64بٹ
سسٹم پر ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 انسٹال ہونا ضروری ہے۔
فائل سائز: 6.1MB

ڈاؤن لوڈ کریں

تکنیکی مدد کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2013 میں شائع ہوئی)

startup-delayer

Comments are closed.