اسپیڈ ٹپس… جو کام نہیں کرتیں

آپ نے ڈیوائسز کی اسپیڈ بڑھانے کی کئی ٹپس پڑھی اور سنی ہوں گی۔ لیکن کئی ایسی ٹپس ہیں جو درحقیقت کام نہیں کرتیں۔ اس لیے ایسی ٹپس آزمانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ آئیے آپ کو ایسی مشہور ٹپس کے بارے میں بتاتے ہیں جو بہت عام ہیں لیکن سراسر فرضی ہیں، ان کے استعمال سے ڈیوائسز کی اسپیڈ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ssdایس ایس ڈی آپٹمائزنگ

اگرچہ آپ SSD کو ڈیفریگ کر سکتے لیکن اس کے بعد شاید ہی آپ کو اس کی اسپیڈ میں کچھ بہتری محسوس ہو۔ بار بار اس عمل سے ڈرائیو کی لائف بھی کم ہوتی جاتی ہے۔ کچھ ڈیفریگنگ سافٹ ویئر ایس ایس ڈی کو آپٹمائز کرنے کا فیچر بھی مہیا کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعے کارڈ کی اسپیڈ بڑھائی جا سکے۔ آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر وقتی ان میں ذرا سا فرق آ بھی جائے تو اس دھوکے میں نہ آئیں کیونکہ یہ بعد میں کارکردگی کو خراب کر دے گا۔

فولڈر خالی کریں اسپیڈ بڑھائیں

ایسی کئی ٹپس موجود ہیں کہ ونڈوز کے فلاں فولڈرز خالی کر کے آپ سسٹم کی اسپیڈ بڑھا سکتے ہیں۔ مثلاً Prefetch فولڈر، جس میں پروگرامز اور ونڈوز کیسے لوڈ ہوں کے بارے میں تمام معلومات موجود ہوتی ہے۔ یاد رکھیں کہ اس فولڈر کو خالی کرنے سے آپ کے سسٹم کی اسپیڈ پر کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ فولڈر خود کار طریقے سے انٹریز جمع ہونے کے بعد صاف ہو جاتا ہے۔ مینوئلی اس فولڈر میں سے فائلز ڈیلیٹ کر دینے سے پروگرامز اور ونڈوز کو لوڈ ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بوٹ ہونے میں بہت ٹائم لیتا ہے۔

Prefetch

ونڈوز رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی

سسٹم کی اسپیڈ بڑھانے والے پروگرامز میں سب سے زیادہ یہ دعویٰ استعمال کیا جاتا ہے کہ ہمارا پروگرام رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کر کے سسٹم کی اسپیڈ بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ رجسٹری ایڈیٹر میں ونڈوز اور انسٹال ہونے والے پروگرامز کی غیر ضروری انٹریز موجود ہوتی ہیں۔ آپ جب بھی کوئی پروگرام اَن انسٹال کرتے ہیں تو اس کی کافی ساری معلومات رجسٹری ایڈیٹر میں رہ جاتی ہے۔ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی سے اس کا سائز تو کم کیا جا سکتا ہے لیکن اس کا سسٹم اسپیڈ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی سے اسپیڈ پر تب ہی فرق پڑ سکتا ہے جب سسٹم کم از کم دس سال پرانا ہو۔ اس دورانیے میں اس پر سیکڑوں پروگرامز انسٹال اور اَن انسٹال ہوئے ہوں اور رجسٹری ایڈیٹر گھنا جنگل بنا ہوا ہو۔ تب آپ رجسٹری ایڈیٹر کی صفائی کریں تو سسٹم کی اسپیڈ بہتر ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو آپ رجسٹری ایڈیٹر ضرور صاف کر سکتے ہیں لیکن اس سے سسٹم کی اسپیڈ بڑھنے کی توقع مت رکھیں۔

Registery-Cleaning

اینڈروئیڈ ڈیوائسز کو ڈیفریگ کرنا

اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی بے پناہ مقبولیت کے بعد ایسی ایپلی کیشنز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جو اینڈروئیڈ کی میموری کو ڈیفریگ کر کے اس کی اسپیڈ بڑھانے کی دعوے دار ہیں۔ اینڈرائیڈ میں سولڈ اسٹیٹ میموری استعمال کی جاتی ہے۔ اس لیے ایس ایس ڈی ڈیفریگنگ سسٹم سے اس کی میموری پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آپ کو پلے اسٹور پر ایسی کئی ایپلی کیشنز دیکھنے کو ملیں گی لیکن ان آزمانا بالکل بے سود ہے۔

android-defrag

فون پر پراسیس kill کرنا

فون پر کسی پراسیس کو زبردستی ختم کر کے ڈیوائس ریسورسز کو تھوڑی دیر کے لیے تو بچایا جا سکتا ہے لیکن بند کی گئی سروس تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی ایپلی کیشن ایسی ہے جسے بار بار زبردستی بند کرنا پڑتا ہے تو بہتر ہے کہ اس ایپلی کیشن کو اَن انسٹال کر دیں اور کوئی اس کی متبادل ایپلی کیشن استعمال کریں۔ پراسیس kill کرنا آپ کے لیے ہمیشہ مددگار ثابت نہیں ہوتا۔

Android-proccess-kill

Comments are closed.