سونی پکاچو

جاپان کی معروف کمپنی سونی ایک نئے اسمارٹ فونز پر کام کر رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سونی کے اس اسمارٹ فون کو ایک بینچ مارکنگ ویب سائٹ پر دیکھا گیا ہے۔اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس فون کو شاید MWC 2017 ایونٹ میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

سونی کے اس اسمارٹ فون کا نام ‘پكاچو’ بتایا جا رہا ہے۔ GFXBench کی لسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ Pikachu میں 5 انچ HD ڈسپلے، 2.3 گیگا ہرٹز کا اوکٹا کور ميڈياٹیك پروسیسر، 3 گیگا بائٹس ریم اور 32 گیگا بائٹس انٹرنل اسٹوریج ہوگی۔ اس میں اینڈروئیڈ 7 یا نگٹ نصب ہوگا جبکہ پچھلا کیمرا 21 میگا پکسل اور اگلا کیمرا 8 میگا پکسل ہوگا۔

اس پہلےقیاس کیا جارہا تھا کہ MWC 2017 میں سونی دو درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز جس میں جی 3112 اور جی 3221 شامل ہیں ،پیش کرسکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ Sony G3112 میں HD ڈسپلے ہوگا اور Sony G3221 میں فل HD ڈسپلے نصب ہوگا۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

گزشتہ ماہ ایک آن لائن رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ سونی Xperia XA کے اگلے ورژن پر کام کر رہا ہے جسے MWC میں متعارف کروایا جا سکتا ہے۔اس اسمارٹ فون کی کچھ ممکنہ تصاویر پہلے ہی انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں۔ ان تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ایکسپیریا کے مذکورہ ورژن میں بھی 5 انچ ڈسپلے ہوگی اور اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کی سپورٹ شامل ہوگی۔ اس لئے یہ قیاس بھی کیا جارہا ہے کہ Pikachu دراصل ایکسپیریا ایکس اے ہی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق سونی پکاچو کی قیمت 28000 پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہو گی۔

Comments are closed.