سونی، ننٹینڈو سوئچ کا مقابلہ نہیں کرے گا

بلومبرگ Bloomberg جاپان کے ساتھ ایک ملاقات میں سونی میں پلے سٹیشن کے صدر اینڈریو ہاؤس Andrew House جو عنقریب اپنا عہدہ چھوڑنے والے ہیں نے کہا ہے کہ سونی مستقبلِ قریب میں ننٹینڈو کی ہائبرڈ گیمنگ کنسول کے ساتھ کوئی مقابلہ شروع کرنےکا ارادہ نہیں رکھتا۔

ننٹینڈو 2018 میں سوئچ کے 30 ملین یونٹ فروخت کرے گا

اینڈریو ہاؤس کے مطابق ننٹینڈو سوئچ ایک ہائبرڈ گیمنگ کنسول ہے جس کی سٹریٹجی سونی کے پلے سٹیشن سے بالکل مختلف ہے، ہاؤس کا کہنا ہے کہ سونی کی توجہ ایسی مصنوعات تیار کرنے میں ہے جو لیونگ روم سے مطابقت رکھتی ہوں۔

ننٹینڈو سوئچ نے پہلا ویڈیو سٹریمنگ ایپ ہولو شامل کر دیا

اس بیان سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ سونی کا فی الحال موبائل ڈیوائسس کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور کمپنی لیونگ روم کی گیمز اور خدمات کی اپنی سٹریٹجی پر قائم رہے گی۔

NIntendoSwitch-PS4

سونی کو توقع ہے آئندہ مارچ میں حالیہ مالی سال کے اختتام تک وہ پلے سٹیشن 4 کے 19 ملین یونٹ فروخت کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

Comments are closed.