فون خریدیں، پسند نہ آئے تو پیسے واپس
منی بیک آفر کے تحت اگر فون پسند نہ آئے تو صارف اسے تیس دن کے اندر اندر واپس کر کے اپنے پیسے واپس حاصل کر سکتا ہے۔
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی لاوا نے بھارت میں اپنے چار نئے اسمارٹ فونز Z60, Z70, Z80 اور Z90 پیش کر دیے ہیں۔ Lava نے اپنی اس ’’زی‘‘ سیریز کے ساتھ ایک خاص آفر ’’منی بیک چیلنج‘‘ بھی دی ہے۔
منی بیک چیلنج کے تحت اگر صارف کو فون پسند نہیں آتا تو وہ اسے خریدنے کے بعد اگلے تیس دن کے اندر اندر واپس کر کے اپنے ادا کردہ رقم واپس حاصل کر سکتا ہے۔
لاوا زی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ انھیں بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ اس کے Z60 اور Z80 میں ایک خاص فیچر ’’بوکے موڈ‘‘ (bokeh) کے نام سے گیا ہے جس کی مدد سے تصویر بناتے ہوئے پس منظر کو دھندلایا جا سکتا ہے۔ اور یہ فیچر سامنے اور پچھلے دونوں کیمروں میں استعمال کیا جا سکے گا۔
Z70 میں فنگر پرنٹ سنسر ایپ انکرپشن کے فیچر کے ساتھ موجود ہے یعنی صارف منتخب کر سکے گا کہ کون کون سی ایپس کو چلنے کے لیے فنگر پرنٹ اسکین کرنا ضروری ہو گا۔ جبکہ Z90 میں ڈوئل کیمرا بھی دیا گیا ہے یہ دونوں کیمرے ’’بوکے موڈ‘‘ استعمال کر سکیں گے۔
ان اسمارٹ فونز میں کم از کم 5 میگا پکسلز بیک فلیش کے ساتھ اور 5 میگا پکسلز کے سامنے کیمرے ہیں۔ 5 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ یہ فون 1GB ریم اور 16GB میموری بھی رکھتے ہیں۔ آپریٹنگ سسٹم کے طور پر ان میں اینڈروئیڈ 7 نوگٹ موجود ہے۔ ان اسمارٹ فونز کی قیمت 5500 روپے سے شروع ہوتے ہوئے 10750 بھارتی روپوں تک ہے۔
Comments are closed.