سمارٹ فونز کی 5 خرافات جن پر لوگ یقین رکھتے ہیں

عام لوگوں کی ٹیکنالوجی کے بارے میں معلومات سطحی ہوتی ہیں، لوگ زیادہ تفصیل میں نہیں جاتے اور یوں درست اور غلط معلومات میں فرق نہیں کر سکتے۔

ذیل میں سمارٹ فونز کے حوالے سے رائج 5 خرافات پیش کی جا رہی ہیں جن پر لوگ یقین رکھتے ہیں:

1- بہترین فیچرز کا مطلب بہترین سمارٹ فون ہے: لوگ سمجھتے ہیں کہ بہترین فیچرز کا سمارٹ فون خرید کر دراصل انہوں نے مارکیٹ میں دستیاب سب سے اچھا سمارٹ فون حاصل کر لیا ہے جو درست نہیں ہے، بہترین فیچر اس بات کی ضمانت نہیں کہ فون لمبے عرصے تک کام کرے گا، بعض اوقات انتہائی عام فیچرز اور مناسب قیمت کا سمارٹ فون مہنگے سمارٹ فون سے زیادہ عرصہ تک چلتا ہے۔

2- دوبارہ چارجنگ سے قبل بیٹری پوری طرح خالی کریں: پرانے فونز کی حد تک یہ بات درست تھی تاہم جدید سمارٹ فونز پر یہ فارمولا لاگو نہیں ہوتا، جدید سمارٹ فونز میں لیتھیئم آئن بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں جنہیں کسی بھی وقت چارج کیا جاسکتا ہے۔

3- زیادہ میگا پکسل کا مطلب اچھا کیمرا ہے: لفظ "میگا پکسل” کے ساتھ ایک بڑا نمبر لوگوں کو مسحور کرتا ہے اور یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ کیمرا اچھا ہے تاہم یہ تصور غلط ہے کیونکہ "میگا پکسل” محض یہ بتاتا ہے کہ کیمرے میں کتنے پکسل اتارنے کی صلاحیت ہے، اس سے یہ فرض کر لینا کہ کیمرا اچھا ہے خود فریبی کے سوا کچھ نہیں کیونکہ اچھے کیمرے کا انحصار محض "میگا پکسل” پر ہی نہیں بلکہ بہت سارے دیگر عوامل پر ہوتا ہے۔

4- فون پرانا ہوگیا ہے اس لیے سلو ہے: یہ وہم آئی ٹی کمپنیوں کا ہی پیھلایا ہوا ہے تاکہ لوگوں کو ہر تھوڑے عرصے بعد اپنا فون بدلنے پر قائل کیا جاسکے جس کا براہ راست مطلب ان کی فروخت میں اضافہ ہے، فون کی سست روی کا انحصار بہت سارے عوامل پر ہے جن میں سٹوریج، ریم اور آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن شامل ہیں۔

5- فون کی وارنٹی ضروری ہے: لوگ سمجھتے ہیں کہ اچھی وارنٹی کا ہونا فون کی خریداری کے لیے ضروری ہے، یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ اس طرح کسی حد تک انہیں ریپیئرنگ کی مد میں بچت ہوگی لیکن حقیقت یہ ہے کہ زیادہ تر یہ ضمانت یا وارنٹی بے فائدہ ہوتی ہے اور صارف کو اس کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی، اور اگر ضرورت پیش آئی بھی تو صارف کے توقعات پر پوری نہیں اترتی۔

Comments are closed.