صرف پانچ سالوں میں کرہ ارض پر مفت انٹرنیٹ دستیاب ہوگا

خلائی تحقیق کے پرائیویٹ امریکی ادارے سپیس ایکس SpaceX کے سی ای او ایلن مسک Elon Musk نے ایک بار پھر پورے کرہ ارض پر مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے منصوبے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

کمپنی نے گزشتہ جنوری میں اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا ابتدائی خاکہ پیش کیا تھا جس کے مطابق پورے کرہ ارض کو کور کرنے کے لیے کرہ ارض کے زیریں مداروں پر 4000 سیٹلائیٹ چھوڑنے کی ضرورت ہوگئی۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا تو ساری دنیا عالمی وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے محض پانچ سالوں میں مفت انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ یہ خیال کوئی نیا نہیں ہے، اس سے قبل گوگل اور سیمسنگ بھی اپنے ایسے عزائم کا اظہار کر چکے ہیں تاہم سپیس ایکس کو ان دونوں پر اس لیے برتری حاصل ہے کیونکہ اس کے پاس اس منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار تمام آلات موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ انقلابی ہے اور دنیا کو صحیح معنوں میں بدل کر رکھ دے گا، اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو ہمارے سیارے کے غیر آباد علاقوں میں بھی انٹرنیٹ دستیاب ہوگا جیسے سمندر، صحرا اور پہاڑ۔

Comments are closed.