کیا ہمیں ویب کیم کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے؟

Should you cover your webcam

پچھلے کافی عرصے سے یہ بحث جاری ہے کہ کیا ہمیں اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے کیمرے کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے؟

اس حوالے سے ایڈورڈ اسنوڈن، مارک زکربرگ اور ایف بی آئی کے ایک ڈائریکٹر بھی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں کہ اجازت کے بغیر کیمرے سے ان کی سرگرمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن کیا یہ ہمارے جیسے عام افراد کے لیے بھی ضروری ہے؟ شاید نہیں۔

اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ہم کوئی بڑے مشہور فرد نہیں۔ اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ آج کل آپ کیمرے اور مائیکروفون سے کہاں بچ سکتے ہیں؟ آج آپ کی آنکھوں کے سامنے ہر وقت موجود فون میں بھی کیمرا موجود ہے اور مائیک بھی۔

گلیوں بازاروں میں گھومتے ہوئے بھی سیکڑوں کیمروں میں آپ کی سرگرمیاں قید ہو رہی ہوتی ہیں۔ حتیٰ کہ ٹی وی ریموٹ اور دیگر آج کل کی جدید ڈیوائسز میں بھی مائیک موجود ہوتے ہیں۔

اس لیے آج کے ماحول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اس چیز سے بچنا ممکن نہیں تو صرف لیپ ٹاپ کے کیمرے پر کالی ٹیپ چسپاں کر دینا کہاں کی عقل مندی ہے؟ تاہم آپ کہہ سکتے ہیں کہ احتیاط کرنے میں کیا برائی ہے تو یہ بات بھی قابلِ قبول ہے۔ بہرحال اس حوالے سے کمنٹس میں اپنی آرا سے نوازنا مت بھولیں۔

Comments are closed.