پلے اسٹور پر موجود غیر اخلاقی ایپلی کیشنز سے بچیں

اینڈروئیڈ پر گوگل پلے اسٹور سے نت نئی ایپلی کیشنز اور گیمز انسٹال کرنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ لوگوں کی اسی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ہر طرح کی ایپلی کیشنز بنائی جا رہی ہیں۔ کچھ انتہائی غیراخلاقی اور فحش ایپلی کیشنز تو ٹاپ لسٹ میں موجود ہوتی ہیں۔ نا چاہتے ہوئے سبھی کو انھیں برداشت کرنا پڑتا ہے اور ان کی وجہ سے کہیں بھی شرمندگی اُٹھانا پڑ سکتی ہے۔

 

یہ مسئلہ کافی عرصے سے اینڈروئیڈ میں موجود ہے اور آخرکار گوگل نے اس کا احساس کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور کے تازہ ترین ورژن اس کا تدراک پیش کر دیا ہے۔

پلے اسٹور پیرینٹل کنٹرول

یاد رہے کہ یہ آپشن گوگل پلے اسٹور کے تازہ ترین ورژن یعنی 6.0 میں مہیا کیا گیا ہے۔ آپ کے پاس پلے اسٹور کا کون سا ورژن انسٹال ہے یہ جاننے کے لیے پلے اسٹور کھولیں اور بائیں طرف سب سے اوپر لائنوں والے مینو پر کلک کرتے ہوئے سیٹنگز میں  آ جائیں۔

پلے اسٹور سیٹنگز

بچوں کی انٹرنیٹ پر کی گئی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنےکے لیے بہترین ایپلی کیشن

یہاں آپ Build version دیکھیں۔ اگر اپ ڈیٹ نہ ہو تو اس پر کلک کریں، اپ ڈیٹ دستیاب ہو گی تو ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔
اگر آپ کے پاس گوگل پلے اسٹور کا تازہ ورژن موجود ہے تو یہیں سیٹنگز میں Parental controls کا آپشن موجود ہو گا اس پر کلک کریں۔
پیرینٹل کنٹرولز آپ دیکھیں گے کہ off ہو گا۔ اسے سلائیڈ کرتے ہوئے On کر دیں۔

Parental Controls in Google Play Store-02
اگلے مرحلے پر ایک PIN بنانے کا کہا جائے گا۔ آپ کوئی سا بھی چار ہندسی پِن منتخب کر سکتے ہیں۔ یہ اس صورت میں ہے کہ کوئی ان کنٹرولز کو واپس غیرفعال نہ کر سکے۔

بچوں کے اسمارٹ فون کی مکمل نگرانی کریں

Parental Controls in Google Play Store-03

اگلے مرحلے پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایپس اور گیمز کو کنٹرول کرنے کا آپشن آچکا ہے۔ یہاں آپ عمر کے لحاظ سے منتخب کر سکتے ہیں۔
یہ آپشن یقیناً بچوں اور خواتین سمیت گھر کے سبھی افراد کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو گا۔

انٹرنیٹ کو بچوں کے لیے محفوظ بنائیں

Parental Controls in Google Play Store-04
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2016 میں شائع ہوئی)

ایک تبصرہ
  1. Khan Gm Khan usa says

    سلام سرجی میں سات سمندر پار میں عرصہ 30 تیس سال سے لیگل طریقہ سے فیملی کے ساتھ مقیم ہوں ، میں اپنے کزن کے ہاتھ پچا س ڈالرز بھیج رہا ہوں ملنے پر اسی ماہ سے اردو کمپیوٹگ ما ہا نا ارسال کر دیجیۓ گا نوازش ہو گی شکریہ اللہ حا فظ ۔۔۔۔۔۔ 2/24/2016 ” یوایس اے "

Comments are closed.