گوگل ڈرائیو، شیئرڈ فولڈر پر ایکسپائری ڈیٹ لگائیں

گوگل ڈرائیو پر شیئر کیے گئے فولڈرز پر ایکسپائری ڈیٹ سیٹ کی جا سکتی ہے۔ اس کام کے لیے پہلے ایک فولڈر منتخب کر لیں جسے آپ کسی مخصوص تاریخ تک شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد یہ اسکرپٹ کھولیں:
http://goo.gl/Jl83Q
اور اس کے فائل مینو میں جا کر "Make a copy” کے آپشن کے ذریعے اس کی ایک کاپی بنا لیں۔ اسکرپٹ کی ابتدائی لائنز میں ایکسپائری ڈیٹ اور فولڈر کا پاتھ موجود ہے۔ اسے ایڈٹ کر لیں۔ EXPIRY_TIME میں ٹائم اور FOLDER_URL میں شیئرڈ فولڈر کا لنک ڈال دیں۔
دونوں تبدیلیاں بالکل درست انداز میں کرنے کے بعد اسکرپٹ کے Run مینو سے Initialize کا آپشن سلیکٹ کر لیں۔ یہاں اسکرپٹ فائلز تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت طلب کرے گا جسے Authorize کر دیں۔ اس کے بعد دوبارہ Run کے مینو میں آئیں اور اس بار Start پر کلک کر دیں۔ لیجیے اب یہ شیئرڈ فولڈر صرف آپ کی مقرر کردہ تاریخ تک شیئر رہے گا۔ یہ اسکرپٹ صرف فولڈرز پر کام کرتا ہے، اگر کسی فائل پر ایکسپائری ڈیٹ لگانا ہو تو اس کے لیے ایک فولڈر بنانا ضروری ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2013 میں شائع ہوئی)

ExpirydateOnFolder

Comments are closed.