ستمبر 2012ء کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کے شمارہ ستمبر 2012ء میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں۔

  • وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنائیں
  • فیس بک ٹپس
  • گوگل اور مائیکروسافٹ کی جنگ
  • فیس بک پیسے کیسے کماتا ہے؟
  • گوگل کی سروسز
  • ٹوٹل ویڈیو کنورٹر
  • گوگل کے سائنسی منصوبے
  • ڈیٹا ویئر ہاوسنگ
  • پی ایچ پی سیکھئے
  • آئی فون 5
  • نوکیا لومیا 800
  • اور بہت کچھ

Computing-title092012

30 تبصرے
  1. محمو د الیٰ says

    جنا ب عالی میں نے اردو کا کمپیوٹر میں اس سے اچھا میگزین آج تک نہں دیکھا مجھے بڑا افسوس ہوا تھا جب کمپیوٹنگ بند ہوا تھا امید ہے اب یہ ما ہا نہ بنیا د پر آیا کرے گا۔
    لا ہو ر۔

  2. admin says

    محمو د الیٰ صاحب تبصرے کا بے حد شکریہ۔ انشاء اللہ کمپیوٹنگ اب باقاعدگی سے آپ کو ملتا رہے گا۔

  3. محمدآصف says

    السلام علیکم
    مجھےصرف یہ پوچھناہےکہ آپ لوگوں نےشمارےکی اشاعت 20 اکیس تاریخ سےکیوں شروع کی؟ کیا پہلی تاریخ سے بھی کبھی ممکن ہوپاۓگا؟

  4. admin says

    محمد آصف، ہمارے بیشتر قارئین کو میگزین کے مندرجات میں دلچسپی ہے نا کہ اس کی تاریخ آمد سے۔ آپ اگر تبصرہ کرتے ہوئے اپنا اصلی ای میل ایڈریس دیتے تو ہر شمارے کی اشاعت کے فوراً بعد آپ کو بذریعہ ای میل بھی اطلاع کردی جاتی جیسا کہ ہم اپنے اکثر قارئین کو مطلع کرتے ہیں۔

  5. محمدآصف says

    یہ لیں اصلی ای میل. چوں کہ میں نے تبصرہ موبائل سے بھیجاتھا اس لیے جلدی میں فیک لکھ کر @ لگادیا. باقی قصدا کوئ اس طرح کا ارادہ نہیںتھا.
    باقی تاریخ اشاعت کےلیےآپ نے جو "دلیل” دی ہے اس پر افسوس ہی کیاجاسکتاہے. بجاۓ اس کےکہ آپ لوگ دو تین مہینوںمیں شمارے کی دستیابی یکم سے ممکن بناتے، تعجب انگیز طورپر یہ عجیب دلیل دےڈالی. کیا "نیشنل جیوگرافک” "اردو ڈائجسٹ” "انٹرنیٹ” "اسپائڈر” وغیرہ وغیرہ کےمدیران صاحبان کو نہیںمعلوم کہ ان کےقارئین کو تاریخ سےزیادہ مضامین سےدلچسپی ہوتی ہیں؟ پھر ان کی طرح دنیابھر کے ماہنامے زیادہ سےزیادہ 5 چھ تاریخ تک کیوں شمارے مارکیٹ میں بھیج چکےہوتےہیں؟

  6. admin says

    اس سلسلے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ آپ دریا اور سمندر کا مقابلہ کررہے ہیں۔ دنیا میں بہت سے ایسے رسالے بھی ہیں جو دو ماہ تک پہلے شائع ہوجاتے ہیں لیکن ایسے شماروں کی بھی کمی نہیں جو مہینے کے درمیان میں شائع ہوتے ہیں۔ ہر ادارے کی پالیسی مختلف ہوتی ہے جو وہ اپنے قارئین اور مارکیٹ کو دیکھ کر متعین کرتا ہے۔

  7. واجد says

    السلام علیکم

    کیا ماہنامہ بذریعہ ای میل مل سکتا ہے

    شکریہ

  8. admin says

    جی نہیں۔ فی الوقت کمپیوٹنگ صرف پرنٹڈ میگزین کی شکل میں دستیاب ہے۔

  9. khurram says

    plz, mere mail adress pe mujhe magazine ki ashat k bare mai info ker dia kare

  10. admin says

    جی انشاءاللہ

  11. Muhammad Rafique says

    یہ شمارہ فیصل اباد میں نہیں ملتا؟

  12. admin says

    کمپیوٹنگ فیصل آباد میں بھی دستیاب ہے۔ ڈسٹری بیوٹر کی تفصیل آپ اوپر موجود "تقسیم کار” کے لنک سے لے سکتے ہیں۔

  13. زبیر افتخار says

    یہ شمارہ خانیوال میں نہیں ملتا۔مجھے ملتان سے لانا پڑتا ہے۔
    میں کیا کرو؟

  14. admin says

    خانیوال میں فی الحال ہمارا کوئی ڈسٹری بیوٹر نہیں ہے۔ آپ سالانہ خریداری حاصل کرلیں۔ اس طرح شمارہ گھر بیٹھے آپ کو ملتا رہے گا۔

  15. محمد آصف رضا says

    پہلی دفعہ اگست کا شمارہ پڑھا۔پڑھ کر دل بہت خوش ہوا۔ کیا اس کے پرانے شمارے مل سکتے ہیں؟

  16. admin says

    پرانے شماروں کے لئے ای میل کریں [email protected]

  17. Abdullah Ejaz says

    sir mujhe computing Lahore may kahin bhi nahi mil raha plz mujhe bataen kay may Lahore may computing kaisay hasil karon. shukria

  18. admin says

    لاہور میں کمپیوٹنگ سلطان نیوز ایجنسی، اخبار مارکیٹ لاہور پر دستیاب ہے۔

  19. Waqas says

    Nice

  20. زبیر افتخار says

    آپ کا یہ میگزین بہت اچھا ہے.سلسلہ پی ایچ پی میں مرا ایک سوال ہے. ویب ہوسٹنگ پر 10 ایم بی سے ریادہ ڈیٹا (sql database)کسے اپلوڈ کرئے؟

  21. admin says

    شکریہ۔
    جہاں تک ہمیں آپ کا سوال سمجھ آیا ہے، آپ شاید ایک بڑا مائی ایس کیو ایل ڈمپ ریسٹور کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس کے لئے BigDump نامی اسکرپٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  22. محمد اسفند یار says

    میں نے ای میل کی تھی مگر مجھے پرانے شمارے نہی ملے۔

  23. Dildar Ahmad says

    میں نے ستمبر کا شمارہ پہلی بار پڑھا اسے بہت کارآمد اورمفید پایا اکتوبر کے شمارے کا شدت سے انتظار ہے

  24. محمد اسفند یار says

    آپ کا گوگل سے اشتراک ہے کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  25. محمد عمران خان says

    آخر کار اگست 2012 کو ہمارے ہاتھوں میں پھر سے کمپیوٹنگ آ گیا۔ ایک بار پھر سے شکریہ
    اب تو ستمبر کا شمارہ بھی مل گیا ہے۔ ٹائٹل بہت ہی دلکش لگا۔ تازہ ترین موضوعات پر مشتمل معلومات، آسان الفاظ کا استعمال اور سکرین شاٹس کے استعمال کی وجہ سے یہ رسالہ اپنی مثال آپ ہے۔ ہم دُعا گو ہیں کہ ماہنامہ کمپیوٹنگ اِس طرح علم کی روشنی پھیلاتا رہے۔آمین (محمد عمران خان، نیو کالونی چشمہ، ضلع میانوالی)

  26. محمد عمران خان says

    ایک بات اور
    اِس سائٹ میں پیج کے اختتام پر لکھا ہوا ہے
    حقوق بحق ادارہ محفوط ہیں

    یہاں پر لفظ "محفوظ” ٹھیک سے نہیں لکھا، درست کر لیں، شکریہ

    دوسرا سائٹ میں فونٹ کلر کو تھوڑا ڈارک کر لیں تو اچھا محسوس ہوگا
    کیونکہ ٹھیک سے پڑھا نہیں جاتا

  27. واجد حسین says

    السلام علیکم
    جناب آپ کا میگزین بڑا زبردست ہے کیا مجھے میرے ای میل پر پرانے شمارے بھیج سکتے ہیں

    شکریہ

  28. ummi says

    Mein jald hi subscribe karwao ga.yearly…

  29. kashaf malik says

    chargez kia hn aik shumary k..

  30. kashaf malik says

    kia online availible ni hn ye shumary..

Comments are closed.