پے پال فیس بک میسنجر پر
پے پال PayPal نے فیس بک کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید توسیع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رقوم کے تبادلے کی اس کی person-to-person سروس کو فیس بک کے فیس بک میسنجر Facebook Messenger میں شامل کر دیا گیا ہے۔
کسٹمر سروس کے لیے فیس بک میسنجر پر پے پال کے باٹ Bot کے ساتھ چیٹ بھی کی جا سکے گی جو سابقہ کیوریز کی بنیاد پر صارفین کی مدد کرنے کی کوشش کرے گا تاہم اگر صارف کی کیوری باٹ کی صلاحیت سے باہر ہوئی تو صارف کو مدد کے لیے لائیو چیٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ سروس صرف امریکہ تک محدود ہے وہ بھی صرف iOS کے صارفین کے لیے تاہم پے پال کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی یہ سروس مستقبلِ قریب میں فراہم کر دی جائے گی۔
Comments are closed.